مشہور اسلامی اسکالر اور جماعت اسلامی کے سابق امیر مولانا جلال الدین عمری کا انتقال

Source: S.O. News Service | Published on 27th August 2022, 11:01 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مشہور و معروف اسلامی اسکالر اور جماعت اسلامی کے سابق امیر مولانا جلال الدین عمری کا جمعہ کی شام انتقال ہو گیا۔ ان کا علاج دہلی کے الشفاء اسپتال میں چل رہا تھا اور جماعت اسلامی ہند کے ٹوئٹر ہینڈل سے دی گئی اطلاع کے مطابق انتقال تقریباً 8.30 بجے ہوا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق نمازِ جنازہ ہفتہ کی صبح 10 بجے مسجد اشاعت اسلام، دعوت نگر، دہلی میں ادا کی جائے گی۔

مولانا جلال الدین عمری برصغیر ہند و پاک کے ایک مستند عالم دین اور مصنف تھے۔ وہ 2007 سے 2019 تک جماعت اسلامی ہند کے امیر رہے۔ دعوتی اور تحریکی سرگرمیوں میں انتہائی مصروف رہنے کے باوجود اسلام کے مختلف پہلوؤں پر مولانا عمری کی بیش قیمت تصانیف عظمت و قابلیت کا بین ثبوت ہیں۔ مولانا جلال الدین عمری جامعۃ الفلاح بلریا گنج کے سربراہ بھی تھے، اور کئی دینی و ملی تنظیموں کے ذمہ دار بھی رہے۔

مولانا جلال الدین عمری کی ولادت 1935 میں جنوبی ہند ریاست تمل ناڈو کے ضلع شمالی آرکاٹ کے گاؤں پتّگرم میں ہوئی تھی۔ ابتدائی تعلیم گاؤں ہی کے اسکول میں حاصل کی۔ پھر عربی تعلیم کے لیے جامعہ دارالسلام عمر آباد میں داخلہ لے کر 1954 میں فضیلت کا کورس مکمل کیا۔ اسی دوران مدراس یونیورسٹی کے امتحانات بھی دیے اور فارسی زبان و ادب کی ڈگری ’منشی فاضل‘ حاصل کی۔ مولانا جلال الدین عمری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بھی فیض یافتہ تھے۔ انھوں نے اے ایم یو سے بی اے (انگلش) پرائیوٹ سے پاس کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔