ممبئی میں شدید بارش اور ہائی ٹائیڈ کا انتباہ، محکمہ موسمیات نے جاری کی ریڈ الرٹ، دوسرے روز بھی اسکول بند

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2024, 12:19 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 9/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) ممبئی میں آج  و بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج دوسرے روز بھی اسکول و کالج بند رکھے گیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے کا بھی انتباہ ہے۔ بارش کی وجہ سے سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں سے زبردست ٹریفک جام کی خبریں ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں شدید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

اپنی تازہ پیشین گوئی میں محکمہ موسمیات نے منگل کی دوپہر 1 بجے تک ممبئی کو ریڈ الرٹ پر رکھا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھاری سے بہت زیادہ بارش جاری رہے گی۔ رائے گڑھ اور رتناگیری اضلاع کے لیے منگل کی دوپہر تک ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ پال گھر اور تھانے کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ علاقائی محکمہ موسمیات کے ذریعے جاری انتباہ کے پیش نظر کئی اضلاع کے اسکولوں کو آج (9 جولائی) کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی شہر میں پیر کے روز نو گھنٹوں میں 101.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو اس کے مضافاتی علاقوں سے تقریباً سات گنا زیادہ ہے۔ جبکہ مہاراشٹر کے کچھ دوسرے حصوں میں بھی شدید بارش ہوئی۔ محکمہ کی ممبئی ریجن کی سائنسدان سشما نائر نے بتایا کہ شہر کے قلابہ موسمیاتی مرکز میں صبح 8.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک 101.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے برعکس سانتا کروز کے سینٹر پر، جو ممبئی کے مضافاتی علاقوں کے لیے موسم کی پیمائش کرتا ہے، صبح 8.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک صرف 14.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

عام طور پر ممبئی شہر میں مضافاتی علاقوں کی نسبت بہت کم بارش ہوتی ہے۔ نائر نے کہا کہ پڑوسی ضلع رائے گڑھ میں شدید بارش ہوئی ہے۔ چونکہ قلابہ محکمہ موسمیات کا مرکز رائے گڑھ ضلع کے قریب ہے، اس لیے اس مرکز پر بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ کے مطابق ساحلی ضلع رتناگیری میں 117.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ششما نائر نے کہا کہ ہم نے منگل کی صبح 8.30 بجے تک ممبئی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے (جو کہ بھاری سے بہت زیادہ بارش کا اشارہ ہے)۔ اس کے بعد اسے اورنچ الرٹ میں (دن کے وقت تیز بارش کی نشاندہی کرتا ہے) میں تبدیل کر دیا ہے، مگر ہم صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کو وسطی مہاراشٹر میں، ستارہ اور پونے اضلاع کے پہاڑی علاقوں سمیت پورے ضلع میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے اور ان مقامات کے لیے ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔ جنوبی کوکن کے لیے بھی ’اورنج الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے، جس میں رتناگیری اور سندھو درگ اضلاع شامل ہیں۔ جبکہ مراٹھواڑہ اور ودربھ علاقوں کے لیے ’یلو الرٹ‘ جاری کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...