بنگلوروکیفے دھماکہ میں دو مبینہ ماسٹر مائنڈ کولکتہ سے گرفتار؛ بینگلور لایا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2024, 7:49 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13/ اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  بنگلورو  کے رامیشورم کیفے میں ہوئے دھماکہ معاملے میں این آئی اے نے دو مبینہ ماسٹر مائنڈ کو کولکتہ سے گرفتار کرلیا ہے، ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  دونوں ملزمین کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر بنگلور لایا گیا ہے، جہاں طبی جانچ کے بعد بنگلور میں واقع این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔این آئی اے کے مطابق مصّور حُسین  شازب نامی ملزم نے کیفے میں دھماکہ خیز مادہ رکھا تھا اور عبدالمتین طحہٰ دھماکہ کا منصوبہ بنانے اور اسے انجام دینے کا اہم سازشی  تھا۔  این آئی اے نے گزشتہ مہینے ان دونوں ملزمین کی گرفتاری میں مددگار ثابت ہونے والی اطلاع دینے والے کو 10-10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ دونوں کولکاتہ میں نقلی ناموں کے ساتھ ایک  ہوٹل میں مقیم تھے۔

رپورٹوں کے مطابق کولکاتا کی ایک عدالت نے رامیشورم کیفے دھماکہ معاملے میں گرفتار  دونوں ملزمین مصور اور عبدالمتین کو جمعہ کے روز تین دن کی ٹرانزٹ ریمانڈ پر کرناٹک کی راجدھانی بینگلور  لے جانے  کی اجازت دی تھی۔ گرفتار مصّور اور عبدالمتین دونوں  کا تعلق شموگہ ضلع کے ترتہلّی سے ہے۔

این آئی اے نے ان دونوں کی تلاش میں کرناٹک، تمل ناڈو اور یوپی میں 18 مقامات پر چھاپے مارے تھے، مگر ان دونوں کا پتہ نہیں چلا تھا، اس کے ساتھ ہی جانچ ایجنسی نے بی جے پی کارکن سائی پرساد کو بھی دھماکہ کیس میں اپنی تحویل  میں لیا ہے۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ سائی کے کیفے دھماکے کے ملزمین سے تعلقات ہیں۔این آئی اے کے مطابق مُصّور اور عبدالمتین دونوں داعش کے ماڈیول کا حصہ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...