وارانسی میں بارش سے سڑکیں پانی سے بھری، کیوٹو کا ذکر کرتے ہوئے اکھلیش یادو کا طنز

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2024, 12:05 PM | ملکی خبریں |

وارانسی، 8/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  یوپی میں اتوار کی صبح سے ہی موسلادھار بارش ہوئی اور کئی شہروں میں سڑکوں پر پانی بھر گیا۔ دریں اثنا، وارانسی میں بھی بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا اور سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جاپانی شہر کیوٹو کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی پر طنز کیا۔

خیال رہے کہ پی ایم مودی وارانسی لوک سبھا سیٹ سے مسلسل تیسری بار جیت گئے ہیں اور بارش کے بعد ان کے پارلیمانی حلقے کی حالت خراب ہے۔ تیز بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر طنزیہ انداز میں لکھا، ’’یہاں اتیہاس (تاریخ) اسی طرح ہر بار دوہراتا ہے۔ پردھان پارلیمانی حلقے میں کیوٹو ڈبکی لگاتا ہے۔‘‘

وارانسی میں صبح سے ہی موسلادھار بارش جاری ہے، جس کے بعد وارانسی کے شہری علاقوں جیسے شیو پور، نادیسر، چھاؤنی لہورابیر سگرا لنکا علاقے میں پانی جمع ہونے کی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے۔

دریں اثنا، سی ایم یوگی نے تمام ضلع مجسٹریٹوں اور میونسپل باڈیز کو سیلاب اور پانی جمع ہونے سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ عوامی نمائندوں کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات اور کیمپوں میں آباد کرے اور امداد تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آسمانی بجلی گرنے یا دیگر قدرتی آفات سے جانی نقصان کی صورت میں متاثرہ خاندان کو 24 گھنٹے کے اندر امدادی رقم مقامی فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...