راہل گاندھی کی قیادت میں ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ رائے گڑھ سے دوبارہ شروع

Source: S.O. News Service | Published on 11th February 2024, 9:44 PM | ملکی خبریں |

رائے گڑھ (چھتیس گڑھ)،11/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا دو دن کے وقفے کے بعد آج 11 فروری 2024 کو رائے گڑھ سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔

راہل گاندھی دہلی سے جندل ہوائی اڈے پر پہنچیں گے، جس کے بعد گاندھی مجسمہ سے نیائے یاترا شروع ہوگی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش، کنہیا کمار اور چھتیس گڑھ کے کئی بڑے کانگریسی لیڈر بھی موجود ہوں گے۔

نیائے یاترا انچارج اوشا نائیڈو نے بتایا کہ یہ یاترا رائے گڑھ کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کھرسیا اسمبلی پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی انصاف کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور یاترا کے ذریعے لوگوں کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔

بھارت جوڑو نیائے یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے ریاست کے سینئر کانگریس لیڈران بشمول چھتیس گڑھ ریاستی کانگریس صدر دیپک بیج، سابق ریاستی صدر موہن مرکام شہر پہنچ گئے ہیں اور بڑے پیمانے پر یاترا کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں اور اتوار کو کانگریس لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کر کے شروع ہونے والی یاترا کو حتمی شکل دیں گے۔ تمام رہنماؤں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ 14 مقامات پر راہل گاندھی کے استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ راہل گاندھی شہر کے اسٹیشن چوک، ستّی گوڑی چوک، گھڈی چوک سے ہوتے ہوئے کیورا باری بس اسٹینڈ چوک تک پیدل یاترا کریں گے۔ اس کے علاوہ جن نائک رام کمار اگروال پرتیما چوک پر کارنر میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے۔

اس میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کھرسیا کے راستے سکتی کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس دوران چھتیس گڑھ کے انچارج سچن پائلٹ، سابق سی ایم بھوپیش بگھیل، پی سی سی صدر دیپک بیج، سابق ریاستی صدر موہن مارکم سمیت کئی سینئر لیڈران ان کے ساتھ موجود رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں کی طالبات بڑی تعداد میں ہو رہیں ڈراپ آؤٹ، مرکزی حکومت نے دی جانکاری

مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ 2019 سے 2022 کے درمیان پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے ڈراپ آؤٹ کیا ہے، یعنی تعلیم کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ یہ جانکاری راجیہ سبھا میں سی پی آئی رکن سندوش ...

کانوڑ کے راستہ پر کسی کو ’نیم پلیٹ‘ لگانے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، عبوری روک جاری رہے گی: سپریم کورٹ

کانوڑ یاترا کے راستہ کی تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کئے جانے کے معاملہ پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ یوپی حکومت کے فیصلے پر عبوری روک برقرار رہے گی۔

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...