راہل گاندھی نے منی پور کے بشنوپور میں راحت کیمپوں کا کیا دورہ، تشدد سے متاثرہ لوگوں سے ہوئی ملاقات

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2023, 11:08 PM | ملکی خبریں |

امپھال، 30/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) منی پور پولیس کی ایک بڑی ٹکڑی کے ذریعہ روکے جانے کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو بشنوپور ضلع کے موئرانگ میں راحت کیمپوں کا دورہ کیا۔ یہاں انھوں نے نسلی تشدد سے متاثر لوگوں سے ملاقات کی۔ منی پور ریاستی کانگریس صدر کیشم میگھ چندر سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی ہیلی کاپٹر سے موئرانگ گئے اور امپھال لوٹ کر یکساں نظریہ والی 10 پارٹیوں کے لیڈران اور سول سوسائٹی اداروں کے اراکین سے ملاقات کریں گے۔ وہ یونائٹیڈ ناگا کونسل (یو این سی) کے لیڈران، بااثر خواتین بلدیوں، سرکردہ شہریوں اور دانشوروں سے بھی بات چیت کریں گے۔

جمعرات کو اپنی آمد پر سینئر کانگریس لیڈر نے امپھال مغرب ضلع اور چراچندپور میں راحت کیمپوں کا دورہ کیا تھا جہاں نقل مکانی کرنے والے لوگوں نے تشدد کے پناہ لی ہے۔ نسلی تشدد میں کم از کم 12 لوگ مارے گئے ہیں اور 400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ 3 مئی کو شروع ہوئے نسلی تشدد میں بڑی تعداد میں ملکیتیں، گھر، گاڑیاں اور اہم عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔

بہرحال، میگھ چندر سنگھ نے میڈیا سے کہا کہ ’’دونوں اضلاع میں راہل گاندھی نے لوگوں کی پریشانی سنی۔ کانگریس لیڈر نے امپھال میں راحت کیمپ میں ہی رات کا کھانا کھایا۔‘‘ اس سے قبل راہل گاندھی جب جمعرات کو سڑک راستہ سے بشنوپور کے لیے روانہ ہوئے تو ان کے قافلے کو بشنپور کے ایس پی ہائسنام بلرام سنگھ کی قیادت میں پولیس کی ایک بڑی ٹکڑی نے قانون اور انتظام کا حوالہ دیتے ہوئے امپھال سے تقریباً 20 کلومیٹر دور روک دیا۔ خاتون مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بشنو پور پولیس اسٹیشن کے سامنے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ خواتین راہل گاندھی سے ملنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

راہل گاندھی نے بعد میں ٹوئٹ کیا جس میں لکھا کہ ’’میں منی پور کے اپنے سبھی بھائیوں اور بہنوں سے ملنے آیا ہوں۔ سبھی طبقات کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ حکومت مجھے روک رہی ہے۔ منی پور کو ہیلنگ ٹچ کی ضرورت ہے۔ امن ہی ہماری واحد ترجیح ہونی چاہیے۔‘‘

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سمیت تمام سرکردہ کانگریس لیڈران نے منی پور پولیس کے ذریعہ جمعرات کو کی گئی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ کانگریس لیڈران نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کی ہدایت پر منی پور پولیس نے راہل گاندھی کو بشنوپور ضلع کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انتخابات کے اعدادوشمار پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

ملک بھر میں انتخابی ماحول ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ اب انتخابات کا پانچواں مرحلہ 20 مئی کو ہونا ہے۔ دریں اثنا، سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں پولنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ شدہ ووٹوں کے اکاؤنٹ کو فوری طور پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی مانگ گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات: انتخابی مہم کا پانچواں دور آج شام ختم ہوگا، 20 مئی کو 8 ریاستوں کی 49 سیٹوں پر ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے پانچویں دور کی انتخابی مہم آج شام ختم ہو جائے گی۔ 20 مئی کو ہونے والی ووٹنگ کے دوران 6 ریاستوں اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، مہاراشٹر، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں کشمیر اور لداخ کی کل 49 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

کنہیا کمار پر حملہ بی جے پی کی مایوسی کا نتیجہ: کانگریس

  کانگریس نے پارٹی کے شمال مشرقی دہلی کے لوک سبھا امیدوار کنہیا کمار پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بزدلانہ حرکت اور انتخابات میں شکست پر مایوسی قرار دیا اور کہا کہ ملک کی سب سے پرانی جماعت پر اس طرح کی حرکتوں کاکوئی اثر ہونے والا نہیں ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر سپریم کورٹ نے فیصلہ رکھا محفوظ

سپریم کورٹ نے جمعہ (17 مئی) کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعے آبکاری پالیسی کے تحت گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اروند کیجریوال کو ضمانت کے لیے نچلی ...

دہلی میں بڑھتی آلودگی کی ذمہ دار مودی حکومت ہے، کانگریس کا سنگین الزام

دہلی میں بڑھتی آلودگی کے لیے کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دارٹھہریا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے آج (17 مئی) کو ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ معیار کو نظر انداز کرتے ہوئے دہلی میں تقریباً ایک درجن بجلی گھروں میں کوئلہ استعمال کیا جا رہا ہے اور مرکز کی ...

بی جے پی محکمہ پولیس میں بھی اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے، تیجسوی یادو کا بڑا دعویٰ

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے مرکز کی اگنی ویر اسکیم کے تعلق سے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت محکمہ پولیس میں بھی فوج کی طرح اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ملک بھر کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ اگنی ویر اسکیم ہے۔ ہم نے حکام ...