پتور میں پڑوسی نے زیر تعمیر مکان ڈھا دیا - اہل خانہ ہوگئے بے گھر 

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2024, 12:32 PM | ساحلی خبریں |

پتور،  10 / جون (ایس او نیوز) اپن انگڈی کے قریب 34 نیکیلاڈی نامی گاوں میں سرکاری زمین پر اپنا مکان تعمیر کرنے کی کوشش میں مصروف مامتا نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اس کے پڑوسی نے اس کا زیر تعمیر مکان ڈھا دیا ہے جس کی وجہ سے وہ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ۔
    
مامتا کا کہنا ہے کہ ا سکا شوہر پتور میونسپالٹی کے واٹر پمپنگ اسٹیشن میں ملازم تھا جسے اب برطرف کر دیا گیا ہے اور سرکاری کوارٹرس کو خالی کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ اس سے پہلے انہوں نے سرکاری زمین پر اپنے لئے ذاتی گھر تعمیر کرنے کے مقصد ایک شیڈ بنایا تھا جسے توڑ کر اب پوری طرح گھر میں تبدیل کیا جا رہا تھا ، لیکن بالاچندرا گوڈا نامی شخص نے ان کا یہ گھر ڈھا دیا جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ اب پوری طرح بے گھری کا شکار ہو گئے ہیں ۔
    
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری زمین پر ناجائز قبضے کا معاملہ ہے تو اس کے لئے متعلقہ سرکاری محکمہ اور افسران کو کارروائی کرنا چاہیے ۔ کسی مالدار آدمی کی جانب سے ایک غریب خاندان کے خلاف زور زبردستی کسی بھی طرح درست نہیں ہے ۔ 
    
34 نیکیلاڈی گرام پنچایت کے رکن پرشانت کا کہنا ہے کہ "تقریباً مکمل ہو چکے ایک گھر کو گرانا پوری طرح غیر انسانی حرکت ہے ۔ ریوینیو ڈپارٹمنٹ کو اس کی تحقیق کرنی چاہیے اور اس معاملے کے ذمہ دار شخص کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔
    
مامتا نے اس ضمن میں اپن انگڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔