پتور : درخت کا تنا جسم پر گرنے سے مقامی کانگریسی لیڈر ہلاک

پتور 5 / جون (ایس او نیوز) پِک اَپ کے اندر درخت کے تنے لادنے کے دوران اچانک ایک تنا پھسل کر جسم پر گرنے کی وجہ سے گوپال کرشنا نامی شخص ہلاک ہوگیا ہے جو کہ سولیا پلو علاقہ میں بلاک کانگریس کا صدر تھا ۔
بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت اپنے گھر کے احاطے میں ہی گوپال کرشنا درخت کے تنے پک اپ میں لاد رہا تھا ۔ اچانک ایک تنا سرک گیا جس کی زد میں آنے سے گوپال کرشنا کو گہرے زخم آئے ۔ اسے فوری طور پر اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر راستے میں اس نے دم توڑ دیا ۔