پی یوسی سال دوم کے نتائج کا اعلان؛ کرناٹک کی ریکارڈ 81فیصد کامیابی؛ دکشن کنڑا کو اول اور اُترکنڑا کا چوتھا مقام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th April 2024, 2:48 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 11/ اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک نے سکینڈ پی یو سی میں 81.2 فیصد کامیابی کے ساتھ اب تک کا سب سے زیادہ پاس فیصد ریکارڈ قائم کیا ہے، جس کے تحت ریاست میں6.8 لاکھ طلباء کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پچھلے سال کے مقابلے میں امسال کامیابی کی شرح میں 6.5 فیصد کا  ریکارڈ اضافہ درج  ہوا ہے۔

سائنس اسٹریم میں، ودیانکیتھن ایس سی پی یو کالج، ہبلی-دھارواڑ کی اے ودیالکشمی نے 600 میں 598 نمبرات حاصل کرکے پوری ریاست میں ٹاپ کیا ہے۔شعبہ  کامرس میں، ودیاندھی انڈیپنڈنٹ پی یو کالج، ٹمکور کی جنانوی ایم نے 597 نمبرات حاصل کرکے ٹاپ پرہیں جبکہ آرٹس  میں تین اسٹوڈینٹس، این ایم کے آر وی پی یو کالج، جیانگر، بنگلور کی میدھا ڈی؛ ایس ایس پی یو کالج، وجئے پورہ کے ویدانت جنانوبا نوی؛ اور انڈو انڈیپنڈنٹ پی یو کالج، بلاری کی کویتا بی وی نے 596 نمبرات حاصل کرکے ریاست بھر میں ٹاپ پوزیشن پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ساحلی کرناٹک کے اضلاع پھر ایک بار تعلیمی میدان میں اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ایک طرف  جنوبی کینرا (دکشن کنڑا) نے 97.37 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ  پھر ایک بار  ریاست بھر میں اول مقام حاصل کیا ہے تو  اُڈپی 96.80 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر،  وجے پورا 94.89 فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن پر اور ساحلی ضلع اُترکنڑا  92.51 فیصد اوسط کے ساتھ چوتھا مقام پانے میں کامیاب  ہوا ہے۔   گدگ اس بار سب سے آخری پوزیشن پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی  دو سرکاری اور چھ امدادی کالجوں سمیت ریاست کی 35 کالجس ایسی بھی ہیں جہاں کو کوئی بھی اسٹوڈینٹ کامیاب نہیں ہوسکا ہے، ان میں چھ کالجس بنگلورو کے ہیں۔

یاد رہے پی یو سی اول (فرسٹٰ) کے امتحانات یکم مارچ سے 22 مارچ تک منعقد  ہوئے تھے۔ 

دکشن کنڑا کو پہلا مقام: دکشن کنڑا نے لگاتار پانچویں سال کرناٹک میں II PU کے نتائج میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے ایک بار پھر اپنی تعلیمی فضیلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ضلع نے 97.37  فیصد کا متاثر کن پاس فیصد حاصل کیا ہے، حالانکہ پچھلے سال اس ضلع نے 95.3 فیصد کارکردگی کے ساتھ بھی ریاست میں ٹاپ کیا تھا۔ اس ضلع نے آرٹس، کامرس اور سائنس کے شعبوں میں بھی کئی اعلیٰ درجے حاصل کیے ہیں، جس سے تعلیمی فضیلت کے مرکز کے طور پر اس کی ساکھ مزید مستحکم ہوگئی ہے۔بتاتے چلیں کہ گذشتہ پانچ سالوں کی تعلیمی کارکردگی پر نظر دوڑائیں  تو   ضلع دکشن کنڑا نے   پانچویں مرتبہ لگاتار  اول پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...