عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کو عدالت نے ’ناجائز‘ قرار دیا، سنائی 7-7 سال قید کی سزا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd February 2024, 8:31 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اسلام آباد، 3/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج پھر ایک بری خبر ملی۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کی شادی کو پاکستانی عدالت نے ناجائز یعنی غیر اسلامی قرار دے دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عمران خان کے ساتھ ساتھ بشریٰ بی بی کو 7-7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ یہ فیصلہ سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں ہوئی سماعت کے بعد سنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں گزشتہ روز طویل سماعت ہوئی اور رات میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا گیا تھا۔ آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو ناجائز ٹھہرا دیا اور دونوں کو 7-7 سال جیل کے علاوہ 5-5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

دراصل بشریٰ بی بی کے پہلے شوہر خاور مانیکا نے غیر اسلامی نکاح کا معاملہ درج کرایا تھا۔ خاور نے الزام عائد کیا تھا کہ بشریٰ بی بی نے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد دوسری شادی کے درمیان ضروری فاصلہ یعنی ’عدت‘ کو پورا نہیں کیا تھا۔ یعنی عدت کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی عمران اور بشریٰ کی شادی ہو گئی جو کہ اسلامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

اس معاملے میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ عرضی کا مقصد صرف عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بے عزت کرنا ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ عمران اور بشریٰ کی شادی کے خلاف شکایت نومبر 2023 میں نکاح کے تقریباً چھ سال بعد درج کرائی گئی جس سے سازش کا پتہ چلتا ہے۔ حالانکہ خاور مانیکا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گواہوں نے نچلی عدالت میں گواہی دی ہے کہ بشریٰ بی بی جب عمران خان کے ساتھ دوسری شادی کر رہی تھیں تب وہ شادی شدہ تھیں، جس کے بعد عدالت نے دونوں کے خلاف مقدمہ طے کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...