کرناٹک کے وجے پورا کے ایک پلانٹ میں پروسیسنگ یونٹ منہدم؛ سات مزدوروں کی موت؛ سترہ گھنٹوں کے آپریشن کے بعد نعشیں برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th December 2023, 12:02 AM | ریاستی خبریں |

وجئے پورہ 5/ ڈسمبر(ایس او نیوز):ریاست کرناٹک کے وجئے پورا کے راجا گرو انڈسٹریز کے گودام میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ میں کام کرنے کے دوران اچانک قریب 11 کارکنوں پر مکئی کی بوریاں گر گئیں، جس میں دب کر سات مزدورہلاک ہوگئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپاونس فورس کے اہلکاروں نے سترہ گھنٹوں کے مسلسل آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کی نعشیں باہر نکالیں۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وجئے پورشہرکے مضافات میں ایک صنعتی علاقے میں واقع راج گرو فوڈ انڈسٹریز میں مکئی کی پروسیسنگ یونٹ میں روزانہ سینکڑوں مزدور کام کرتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر بہار کے مہاجر مزدور ہیں۔ کل (پیر) کی شام اس یونٹ میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ جس کی وجہ سے مکئی پروسیسنگ یونٹ منہدم ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں کم از کم گیارہ مزدور اس کے نیچے دب گئے۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں نےابتداء میں ہی تین مزدوروں کو بچالیا اورعلاج کے لیے نجی اسپتال لے گئے۔ کچھ دیر بعد ایک اور مزدور کو بچا لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔ رات کے وقت ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس سمیت مختلف ٹیموں کے ذریعہ بچاؤ کا کام  شروع کیا گیا۔ رات گئے ایک مزدور کی لاش برآمد ہوئی۔

اس موقع پر باقی سینکڑوں مزدوروں نے انصاف دلانے اور مہلوکین کے ورثاء کومناسب معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے حالات کشیدہ ہوگئے۔

ضلع انچارج وزیر ایم بی پاٹل جو بیلگام اجلاس میں گئےتھے حادثے کی اطلاع ملتے ہی بیلگام سے وجئے پور پہنچے اوریونٹ کا معائنہ کیا اور مزدوروں کو مناسب معاوضہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ اس یقین دہانی کے بعد مزدوروں نےاپنا احتجاج واپس لے لیا۔

پیر رات سے آج منگل تک مسلسل ریسکیو آپریشن جاری رہا اس دوران آج (منگل) پونے سے این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس کے بعد بچاؤ آپریشن میں تیزی آئی۔ سترہ گھنٹوں کے آپریشن کے بعد یونٹ کے نیچے پھنسے مزدوروں کی لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مردہ خانے بھجوا دیا گیا۔  

اس واردات کے تعلق سے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشی کیش سوناونے نے کہا کہ وہ راج گرو فوڈ کے مالک اور سپروائزر کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔

حادثے میں بہار کے جن سات کارکنوں کی موت واقع ہوئی ہے اُن کی شناخت راجیش مکھیا (25)، رامریز مکھیا (29)، شمبو مکھیا (26)، رام بالک (38)، لوکھوجادھو (56)، کشن کمار (20)، دلان مکھیا (40) کے طور پرکی گئی  ہے۔

وجئے پورا کے ڈپٹی کمشنر ٹی بھوبالن نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں گے اور اس حادثہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق متوفی مزدوروں کے لواحقین کو مناسب انصاف اور معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

اس موقع پرراجا گرو فوڈزانڈسٹریس کے مالک کشور کمار جین نےمرنے والے مزدوروں کے لواحقین کوپانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ حکومت کی طرف سے بھی مرنے والوں کے ورثاء کو دو دولاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ جبکہ زخمی مزدوروں کے لیے انڈسٹریس کے مالک نے پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

آئینہ دکھا تو رہے ہیں، مگر دھندلا سا ہے،ای وی ایم: جمہوریت کی حقیقت یا ایک بڑا تنازع؟۔۔۔۔۔از : عبدالحلیم منصور

بھارت، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر جانا جاتا ہے، اپنے انتخابی نظام میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کے استعمال کو لے کر طویل عرصے سے متنازعہ رہا ہے۔ ای وی ایم کے استعمال کو جہاں ایک طرف انتخابی عمل کی شفافیت اور تیزی کے دعوے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، وہیں دوسری طرف اس کے ...

بینگلورو میں وارنٹ کے بغیر اے پی سی آر نیشنل سکریٹری ندیم خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ۔اے پی سی آر سمیت پی یو سی ایل نے کیا ایف آئی آر خارج کرنے کا مطالبہ

حقوق انسانی کے معروف جہد کار اور ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سوِل رائٹس (اے پی سی آر) کے نیشنل جنرل سیکریٹری ندیم خان کو دہلی پولیس کی طرف سے  بینگلورو میں ہراساں کرنے اور کسی وارنٹ کے بغیر انہیں گرفتار کرنے کی  کوشش کی گئی جس کے خلاف بینگلورو سمپیگے ہلّی پولیس اسٹیشن میں شکایت ...

کرناٹک کی گرہ لکشمی یوجنا: خواتین کے معاشی استحکام کے لیے اہم قدم

   کرناٹک حکومت نے خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے گرہ لکشمی یوجنا کا آغاز کیا ہے، جو ملک بھر میں چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کی ایک اور کڑی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد غریب خواتین کو مالی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کی مالی حالت کو بہتر بنا سکیں اور خود ...

سرکاری اسکیموں پر قائم رہیں گے: کرناٹک کے وزیر پر میشور کا اعلان

 کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پر میشور نے حالیہ تنازعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایم ایل اے ایچ آر گویپا کی جانب سے گارنٹی اسکیموں کو چھوڑنے کے مشورے پر پارٹی نے اپنی وضاحت پیش کی ہے۔ گویپا کے بیان پر ہنگامہ آرائی کے درمیان، وزیر داخلہ نے کہا کہ ایم ایل اے نے صرف اپنی ذاتی ...

بو مئی نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو حکومت کے مینڈیٹ سے الگ قرار دیا

سابق وزیر اعلیٰ اور ایم پی بسواراج بو مئی نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج ریاستی حکومت کے حق میں کسی بھی طرح کا مینڈیٹ ثابت نہیں ہوتے۔ منگل کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں ترقی کا عمل سست ہو چکا ہے اور یہاں تک کہ حکمراں جماعت کے ممبران اسمبلی بھی ...