راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2024, 12:38 PM | ملکی خبریں |

الور،16/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، راجستھان انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا اور کانگریس امیدوار للت یادو بھی گاڑی میں موجود تھے۔

روڈ شو کے دوران پرینکا گاندھی اور دیگر لیڈران نے سڑک کی دونوں طرف کھڑے لوگوں کا ہاتھ جوڑ کر استقبال کیا۔ روڈ شو کے دوران بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان پارٹی امیدوار کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔ کئی مقامات پر لوگوں کی طرف سے مالائیں بھیجی گئیں اور کچھ لوگوں نے کاغذ پر لکھ کر اپنی باتیں کانگریس لیڈران تک پہنچائیں۔

تقریباً ایک گھنٹہ کے روڈ شو میں پرینکا گاندھی پُرجوش دکھائی دیں اور جگہ جگہ گاڑی روک کر لوگوں کا استقبال کرتی ہوئی نظر آئیں۔ یہ روڈ شو شہید اسمارک سے شروع ہوا اور چرچ روڈ، ہوپ سرکس، کلاکند مارکیٹ وغیرہ سے گزرا۔ روڈ شو کے بعد پرینکا گاندھی نے کچھ تصویریں ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’آج راجستھان کے الور کی عوام جس طرح سے سیلاب بن کر سڑک پر امنڈی، وہ آنے والی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ راجستھان نے کانگریس کو زبردست اکثریت سے کامیاب بنا کر ’انڈیا‘ کی حکومت تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’اس بار نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں، قبائلیوں کی حکومت بنے گی۔ اس بار عوام کی حکومت بنے گی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...