نائجیریا میں پاور گریڈ تباہ، ملک بھر میں اندھیرا چھا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2023, 8:47 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لاگوس، 15/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) نائجیریا میں اچانک پاور گریڈ تباہ ہونے کے سبب ملک بھر میں بلیک آؤٹ ہو گیا ہے۔ اچانک بجلی کی بندش کے سبب نہ صرف نائجیریا کی راجدھانی ابوجا بلکہ 34 ریاستیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ گریڈ متعدد مرتبہ گر چکا ہے لیکن اب تک یہ واضح نہیں کہ بجلی کب تک بحال ہوگی۔ نائجیریا کی انوگون الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی، جو جنوبی نائجیریا کو بجلی فراہم کرتی ہے، نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مکمل سسٹم تباہ ہو گیا ہے۔‘‘ کمپنی کے ترجمان ایمیکا ایزی نے کہا کہ اس تبدیلی کی وجہ سے ہم اپنے صارفین کو خدمات نہیں فراہم کر سکتے۔

اس حوالے سے نائجیریا کی ٹرانزمیشن کمپنی کے ڈیٹا کے مطابق آج صبح پاور جنریشن زیرو تک پہنچ گیا تھا جو ۱۰؍ بجکر ۳۰؍ منٹ پر ۲۷۳؍ میگا بائٹس ( ایم ڈبلیو) تک بڑھا تھا جو روزانہ کےاوسطاً  ۴؍ ہزار ۱۰۰؍ میگا بائٹس سے نیچے تھا۔ شمالی نائجیریا کو بجلی فراہم کرنے والی کندونا الیکٹریسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیسے ہی نیشنل گریڈ کا پاور بحال ہو گا بجلی کی منتقلی بحال کر دی جائے گی۔ گریڈ پاور تباہ ہونے نے گھرانوں اور بزنس کے کاموں کو ایندھن اور پیٹرول استعمال کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ملک میں حکومت کی جانب سے سبسیڈی ختم کرنے کی وجہ سے ملک بھر میں پیٹرول اور ایندھن کی قیمتیں دگنا ہو گئی ہیں۔ خیال رہے کہ ۲۰۲۲ء میں بھی نائجیریا میں گریڈ ۴؍ مرتبہ تباہ ہو گیا ہے جسے حکومت نے تکنیکی خرابی قرار دیا تھا۔ نائجیریا کے وزیراعظم بولا تنوبو نے ریاستی حکومتوں کو اپنی اپنی ریاستوں میں پاور پلانٹ قائم کرنے کی اجازت دے کر ملک میں بجلی کی منتقلی بہتر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش میں ڈینگی کا قہر، 900 ہلاکتیں

بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کی وجہ سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 900 تک پہنچ گئی۔بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کی وبا نے شدت اختیار کر لی۔ اسپتالوں میں مریضوں کے رش کے باعث بیڈز کم پڑ گئے۔ بنگلہ دیش میں اس سال اب تک ڈینگی بخار کے ایک لاکھ 87 ہزار 725 کیسز سامنے آئے جن میں سے 9 سو سے زیادہ لوگوں کی ...

کورونا سے 7گنا زیادہ خطرناک ’وبا‘آنے کا خدشہ ،5کروڑ افراد کی ہوسکتی ہے موت، ڈبلیو ایچ او نے اسے بیماری x کا نام دیا

کورونا جیسی وباسے خوفزدہ دنیا ابھی باہربھی نہیں نکلی تھی کہ کورونا سے 7گنازیادہ خطرناک ”وبا“دستک دینے کیلئے تیارہے۔برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس کے سربراہ ڈیم کیٹ بنگھم کا کہنا ہے کہ اگلی وبا سے 50ملین یعنی 5کروڑ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔

امریکہ نے ،ہندوستان کو دیاجھٹکا،کہا:ہم کینیڈاکے ساتھ

خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ ننجر کی ہلاکت کے معاملے پر ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے- کینیڈا نے اس قتل کا الزام ہندوستان پر لگایا ہے- جمعرات کی رات دیر گئے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے)جیک سلیوان نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا کو بتایا کہ وہ اس قتل کیس ...

ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے صدارتی سویٹ میں وزیر اعظم کو ٹھہرانے سے انکار کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس وقت گھبراہٹ میں ڈال دیا جب انہوں نے ٹروڈو کو صدارتی سویٹ میں جگہ دینے سے انکار کردیا جس کا خصوصی طور پر ہندوستانی سکیورٹی ٹیموں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اہتمام کیا تھا، اور ...

کینیڈا اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کرے، بلکہ نجر کے قتل پر ثبوت پیش کرے، ہندوستان کی دو ٹوک

 خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہندوستان نے کینیڈا سے سختی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور بغیر کسی وجہ کے الزامات نہ لگائے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ (20 ستمبر) کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے نئی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ ...

کرناٹک کے منڈیا میں کھڑی بس سے کار کی ٹکر، 4 ہلاک

سڑک پر کھڑی بس کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع کے نا گمنگالا تعلقہ کے بی جے نگر میں آد چنچن گیری اسپتال کے سامنے پیش آیا۔

منگلورو سمندر میں ماہی گیر پر دل کا دورہ - کوسٹ گارڈس نے فراہم کی طبی امداد

منگلورو کے پانمبور ساحل سے 36 ناٹیکل مائلس دوری پر گہرے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران ماہی گیر پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ایمرجنسی کال کے جواب میں کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مریض کو ابتدائی طبی امداد پہنچائی ۔ 

منگلورو سب رجسٹرار آفس میں بڑھ رہے ہیں آن لائن فراڈ کے واقعات

موبائل فون پر میسیج یا کال کے ذریعے دھوکہ اور فراڈ کے معاملات تو عام ہوگئے ہیں ، لیکن تعجب خیز اور تشویشناک بات یہ ہے کہ اب جعلسازوں نے سرکاری دفاتر میں استعمال ہونے والے بایومیٹرک شناختی تفصیلات کو بھی اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنا اور اس کی مدد سے لوگوں کی رقمیں ہڑپنا شروع ...

سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کو پڑا دل کا دورہ، ممبئی کے اسپتال میں داخل

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین کو آج اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انھیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں شام تقریباً 4.30 بجے لیلاوتی اسپتال لایا گیا اور فوری طور پر علاج شروع ہو گیا۔