منگلورو میں طلباء کے والدین کو دھمکی والے فون کالس - پولیس کمشنر نے کہا : پولینڈ اور پاکستان کے کوڈ کا ہوا ہے استعمال

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2024, 12:25 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 13/ جون (ایس او نیوز) منگلورو شہر کے علاوہ سورتکل میں 11 اور 12 جون کو کالجوں میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کو ان کے بچوں کے اغوا یا سنگین جرائم میں گرفتاری کی بات کہتے ہوئے تاوان کی رقم طلب کرنے کے  جو دھمکی والے فون کالس آئے تھے اس کے سلسلے میں پولیس کمشنر نے انوپم اگروال نے بتایا کہ فریب کاروں نے فون کرنے کے لئے پولینڈ اور پاکستان کے انٹرنیشنل سبسکرائبر ڈائلنگ (آئی ایس ڈی) کوڈ کا استعمال کیا تھا ۔
    
خیال رہے کہ منگل اور بدھ کے دن منگلورو اور سورتکل کے کالجوں میں پی یو سی میں زیر تعلیم بعض طلباء کے والدین کو نامعلوم دھوکے بازوں نے پولیس افسران اور سی بی آئی سے متعلق افسران کے نام سے فون کرکے بتایا کہ ان کے بچوں کو سنگین جرم میں گرفتار کیا گیا ہے یا پھر اسے اغوا کر لیا گیا اور قانونی شکنجے سے بچانے یا پھر اغوا کاروں سے آزاد کروانے کے لئے انہیں پانچ لاکھ روپے تاوان ادا کرنا پڑے گا ۔ 
    
جن لوگوں کو فون کالس موصول ہوئی تھی ان کا کہنا ہے کہ 923354533015  - 48699532787نمبروں سے کالس آئے تھے اور فون کرنے والے ان سے ہندی میں بات چیت کر رہے تھے ۔ ایک طالب کے والدین نے بتایا کہ ان جس نمبر سے کال آئی تھی اسے 'ٹرو کالر' پر سی بی آئی سے متعلق دکھایا جا رہا تھا اور پولیس افسروں کے یونیفارم میں تصاویر دکھائی دے رہی تھیں ۔
    
اس طرح دھمکی اور تاوان طلب کرنے والے فون کالس ملنے پر خوف و دہشت کے مارے والدین اپنے بچوں کی خیریت جاننے کے لئے متعلقہ کالجوں کی طرف دوڑ پڑے اور وہاں جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ ان کے بچے صحیح سلامت کالجوں میں موجود ہیں اور جو فون کالس انہیں موصول ہوئی تھیں وہ دھوکہ بازوں کے ذریعے رقم اینٹھنے کی نئی سازش تھی ۔
    
دھوکے بازوں کا شکار ہونے والے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں کال کرنے والے جعلسازوں کے پاس طالب علم سے متعلقہ وہ تمام تفصیلات موجود تھیں جو ان کے تعلیمی اداروں کو دئے گئے ریکارڈس میں موجود ہیں ۔ اس سے شبہ پیدا ہوتا ہے کہ بعض کالجوں کے ریکارڈس سے تفصیلات کسی طریقے سے حاصل کی گئی ہیں یا پھر طلباء کا ڈاٹا لیک ہو گیا ہے ۔ 
    
سائبر سیکیوریٹی کے ماہر ڈاکٹر اننت پربھو جی نے کہا : " ممکن ہے کہ جعلسازوں نے ڈاٹا بیس ویب سائٹس سے والدین کی تفصیلات حاصل کی ہوں ۔ ہمارے ملک میں بہت سارے سوشیل میڈیا سائٹس غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہیں ۔ بہت سارے ادارے ان جعلساز کمپنیوں کے توسط سے موبائل نمبرس حاصل کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ ایکزامینشن بورڈ سے بھی جعلسازوں نے ڈاٹا حاصل کیا ہو ۔ حالانکہ ڈیجیٹل پرسنل ڈاٹا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کسی کی ذاتی کیفیات اور تفصیلات فروخت کرنا جرم ہے ، لیکن ہمارے ملک میں صحیح ڈھنگ سے اس قانون کا اطلاق نہیں ہو رہا ہے ۔"
    
سٹی پولیس کمشنر نے بتایا کہ اس طرح کے جھوٹے دھمکی آمیز یا تاوان طلب کرنے والے فون کالس آنے پر کسی کو بھی خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے ، بلکہ اس معاملے کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو یا پھر براہ راست 1930 نمبر پر دینی چاہیے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔