چکمگلورو میں وکیل کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی - بھٹکل بار ایسوسی ایشن نےوزیراعلیٰ کے نام اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th December 2023, 1:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7 / دسمبر (ایس او نیوز) چکمگلورو میں پولیس کی طرف سے نوجوان وکیل کے ساتھ کی گئی زیادتی اور بدسلوکی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھٹکل بارایسوسی ایشن نے اسسٹنٹ کمشنرکے توسط سے وزیراعلیٰ کے نام میمورنڈم پیش کیا۔ 

کثیر تعداد میں وکلاء پہلے تعلقہ انتظامیہ سودھا (منی ودھان سودھا) کے باہر جمع ہوئے اور وکیلوں پر ہورہے ظلم کے خلاف اور پولس کی طرف سے کئے جارہے ظلم کے خلاف نعرے بازی کی اور انصاف دلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

پھر سنیئر وکیل آر آر شریستی نے میمورنڈم پڑھ کرسنایا، میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بہت ہی معمولی بات پر پریتم نامی نوجوان وکیل کو پولیس والے اپنے ساتھ گھسیٹ کر تھانے لے گئے اور وہاں غیر انسانی انداز میں اسے مارا پیٹا گیا۔ اس معاملے کو قصوروار پولیس آفیسر کو فوراً گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے اور ساتھ ہی اسے پولیس محکمہ سے برخاست کر دینا چاہیے.

میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست میں وکیلوں کو خوف زدہ ماحول میں جینے جیسے حالات پیدا ہوئے ہیں۔ اس لئے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وکیلوں کو مناسب تحفظ  فراہم کیا جائے اور اس کے لئے مناسب قانون جاری کریں ۔ چونکہ ریاست میں امن و قانون کی بحالی کے لئے وکیلوں کی طرف سے ہمیشہ تعاون کیا جاتا ہے، اس لئے ہمیں یقین ہے کہ حکومت بھی ہمارے میمورنڈم کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ قصوروار پولیس والوں کے خلاف کڑی کارروائی کرے گی۔

وکیل سنگھا کے صدر گنیش ایم دیواڑیگا، سیئر وکلاء وکٹر گومس، جے ڈی بھٹ، ایس بی بومائی، وی آر صراف، ایس ایم خان، کے ایچ نائک، سی ایم بھٹ، ایس کے نائک، سنتوش ایم نائک، ناگراج ہیگڈے، راجیش نائک، وی جے نائک، عمران لنکا وغیرہ موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا نے میمورنڈم وصول کیا اوروکیلوں کے مطالبات کو وزیراعلیٰ تک پہنچانے کا تیقن دیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔