وزیر اعظم مودی فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ

Source: S.O. News Service | Published on 15th July 2023, 1:23 PM | عالمی خبریں |

ابوظہبی، 15/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی)  وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کا اپنا دو روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کےلئے وزیر اعظم کا یو اے ای کایہ پانچواں دورہ ہے۔

وزیر اعظم یو اے ای کا اپنا پانچواں دورہ ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب ہند-متحدہ عرب امارات تعلقات بامِ عروج پر ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایک جامع کلیدی شراکت داری ہے، جو تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوام سے عوام کے رابطے سمیت وسیع شعبوں کا احاطہ کرتی ہے۔ دونوں ملکوں کا 2030 تک دوطرفہ تجارت کو 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا نشانہ ہے۔

وزیر اعظم مودی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں مزید گہرائی پیدا کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی اہم سمجھوتوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جانے کی بھی توقع ہے، جن سے تجارت اور سرمایہ کاری مزید مستحکم ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔