تیجسوی یادو کا وزیراعظم پر سخت حملہ؛ 10 سالوں میں مودی جی نے صرف غریبی، بے روزگاری، مہنگائی اور جملہ دیا

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2024, 12:37 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 17/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات سے قبل مختلف لیڈران کی بیان بازیاں رفتار پکڑ لی ہیں۔ ایک طرف برسراقتدار طبقہ اپنی خوبیاں بیان کر رہا ہے تو دوسری طرف اپوزیشن لیڈران حکومت کی ناکامیوں و عوام مخالف پالیسیوں کو عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ اس درمیان تیجسوی یادو نے پٹنہ میں مرکز کی مودی حکومت پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی جی نے 10 سالوں میں ملک کو صرف چار چیزیں دی ہے: 1. غریبی، 2. مہنگائی، 3. بے روزگاری اور 4. جملے۔‘‘ تیجسوی نے مزید کہا کہ ’’10 سالوں کے بعد بھی ان کی اپنی کوئی حصولیابی شمار کرانے کے لیے نہیں ہے، اس لیے اب بھی اپوزیشن کو ہی گالیاں دے رہے ہیں۔‘‘

تیجسوی یادو نے بہار میں مہاگٹھ بندھن حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے اقتدار میں رہنے کے دوران ہر شعبہ کو ترقی دینے کی سمت میں کام کیا۔ اقتدار میں رہتے ہوئے ہم نے لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں دیں، تنخواہ میں اضافہ کیا۔ ذات پر مبنی مردم شماری بھی کرائی اور ریزرویشن کی حد کو بڑھایا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ بہار میں پہلی مرتبہ 50 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کے ایم او یو پر دستخط ہوا ہے۔ یہ ان کو جنگل راج نظر آ رہا ہے تو پھر میں کیا کر سکتا ہوں؟

تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈران پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم لوگوں کو گالی دینے کے علاوہ انھوں نے آخر کیا ہی کیا ہے۔ جو وعدہ انھوں نے بہار کے لیے کیا تھا، کیا وہ 10 سال میں پورا ہوا؟ ان کے انتخابی منشور میں بہار کا تذکرہ کیوں نہیں ہے؟ وزیر اعظم نے صرف چار چیزیں- بے روزگاری، مہنگائی، غریبی اور جملے بازی دی ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...