بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ کیا، وزیر اعظم بدعنوانی کے چیمپین ہیں! راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2024, 1:09 PM | ملکی خبریں |

غازی آباد، 17/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  راہل گاندھی نے کانگریس اور سماجوادی پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کا چیمپین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے الیکٹورل بانڈ کے ذریعے بھتہ خوری کی اور دنیا کا سب سے بڑا گھوٹالہ انجام دیا۔ راہل گاندھی نے سوال کیا کہ اگر الیکٹورل بانڈ صحیح تھا تو سپریم کورٹ نے اسے منسوخ کیوں کر دیا؟

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ الیکشن نظریات الیکشن ہے۔ ایک جانب بی جے پی اور آر ایس ایس ہے جو جمہوریت اور آئین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، دوسری جانب انڈیا اتحاد اور کانگریس ہے جو انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ انتخابات میں دو تین اہم مسائل ہیں۔ بے روزگاری، مہنگائی، شراکت داری مگر بی جے پی چوبیس گھنٹہ توجہ ہٹانے میں لگی رہتی ہے۔ ایشوز پر کوئی بات نہیں کرتا۔ کچھ دن پہلے وزیر اعظم نے ایک طویل انٹرویو دیا، اسکرپٹڈ تھا مگر فلاپ شو تھا۔ وزیر اعظم مودی نے اس میں الیکٹورل بانڈ کو سمجھانے کی کوشش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسے شفافیت کے لئے لایا گیا، اگر یہ سچ ہے تو اس نظام کو سپریم کورٹ نے منسوخ کیوں کیا۔ اگر شفافیت لانا مقصد تھا تو جن لوگوں نے عطیہ پیش کیا ان کے نام کو کیوں چھپایا۔ ہزاروں کروڑ روپے کا کنٹریکٹ کیس کمپنی کو ملتا ہے فو کمپنی فوری بی جے پی کو چندہ دیتی ہے۔ کسی کمپنی پر ای ڈی، سی بی آئی کی تفتیش شروع ہوتی ہے اور وہ کمپنی بی جے پی کو چندہ دیتی ہے۔ اسے سڑک پر بھتہ خوری کہتے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’بی جے پی کھیلوں کا انعقاد کرائے گی۔ کچھ لوگوں کو خلاء میں روانہ کرے گی لیکن ضروری ایشوز، جس میں روزگار، کسانوں کی آمدنی، غریبوں کی ترقی شامل ہیں یہ سب کہاں ہیں؟ نریندر مودی نے گزشتہ 10 سالوں میں غریبوں کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن ہم کریں گے۔ وزیر اعظم مودی کتنی بھی صفائی پیش کر لیں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ سبھی جانتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی ’کرپشن کے چیمپین ہیں۔ بی جے پی اس بار 150 سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔