بھٹکل میں 'سنگل ٹکٹ کاونٹر' کی وجہ سے مسافروں کو ہو رہی ہے پریشانی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th December 2023, 12:44 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 7 / دسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر جو ایڈوانس ٹکٹ بکنگ کاونٹر تھا اسے بند کرنے اور ہر طرح کی ٹکٹ کے لئے ایک ہی کاونٹر رہنے کی وجہ سے مسافروں کو بہت ہی زیادہ پریشانیوں کا سامنا ہے اور انہیں ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے بڑی دیر تک قطار میں لگے رہنا پڑتا ہے.

خیال رہے کہ اترکنڑا میں کارواراسٹیشن کے بعد بھٹکل ایسا اسٹیشن ہے جہاں دن بھر میں سب سے زیادہ ریل گاڑیاں رکتی ہیں۔ اس وجہ سے روزانہ سیکڑوں افراد یہاں سے منگلورو، بنگلورو، کیرالہ، گوا اور ممبئی کی طرف سفر کرتے ہیں اور انہیں وقت پر ٹکٹ لینے میں بڑی دقت کی ہوتی ہے۔ اس سے کونکن ریلوے کو بھاری آمدنی بھی ہوتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر ایک دن میں 15 سے زیادہ ریل گاڑیاں رکتی ہیں۔ ان گاڑیوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو ایڈوانس ٹکٹ، تاتکال ٹکٹ، عام ٹکٹ ، پلیٹ فارم ٹکٹ حاصل کرنے اور پارسل بکنگ وغیرہ کے لئے صرف ایک ہی کاونٹر ہے جس کی وجہ سے اکثر یہاں مسافروں کی قطار لگی رہتی ہے۔ اور خاص کر اس وقت جبکہ کوئی ٹرین اسٹیشن پر آنے والی ہو تو لمبی قطار کی وجہ سے لوگوں کو ٹکٹ حاصل کرنے میں بہت زیادہ دشواری ہوتی ہے۔

بھٹکل اسٹیشن سے اکثر و بیشتر سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے یہاں پر دو کاونٹر ہوا کرتے تھے جس میں ایڈوانس بکنگ کی الگ سے سہولت ہوتی تھی۔ اس سے مسافروں کو آسانی کے ساتھ ٹکٹ حاصل ہوتا تھا جس سے پلیٹ فارم تک جانے اور اپنی ٹرین پر سوار ہونے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی تھی۔ اب چونکہ ایک ہی کاونٹر ہے اس لئے ٹرین آنے کے موقع پر یہاں بھاگم بھاگ مچتی ہے اور ٹکٹ حاصل کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔  

عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے بڑی مشکل صبح دس اور گیارہ بجے کے وقت پیش آتی ہے جب ایڈوانس ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے لوگ تاتکال ٹکٹ کے لئے قطار میں کھڑے رہتے ہیں اوراسی دوران کوئی ٹرین اسٹیششن پر آنے کا وقت ہوتا ہے جس پر سوار ہونے والے مسافر عام ٹکٹ کے لئے قطار میں آجاتے ہیں ۔ ان مسافروں کو ٹکٹ دینے میں جو وقت لگتا ہے اس دوران تاتکال ٹکٹ بکنگ کا وقت ختم ہوجاتا ہے اور قطار میں لگے ہوئے لوگوں  کو مایوس ہو کر ٹکٹ کے بغیر واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ بعض دفعہ ایسی بھی صورتحال ہوتی ہے کہ عام ٹکٹ بھی نہیں ملتا اور ٹرین چھوٹ جاتی ہے۔ 

اس مسئلے پر کونکن ریلوے کی پی آر او سدھا کرشنا مورتی نے بتایا کہ جس مقام پر روزانہ 100 سے کم ایڈوانس ٹکٹیں بک ہوتی ہیں، وہاں پر ایڈوانس بکنک کاونٹر بند کر دئے گئے ہیں۔ 

لیکن عوام کا کہنا ہے کہ کونکن ریلوے حکام کو مسافروں کو درپیش مسائل کی طرف توجہ دینی چاہئے اور اسے حل کرنے کے لئے مناسب اقدام اورانتظام کرنا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...