منگلورو میں پرائیویٹ بس ڈرائیور کی غفلت سے مسافربس کے باہر جاگرا؛ موقع پر ہوئی موت
منگلورو 4 / دسمبر (ایس او نیوز) روزانہ مزدوری کرنے والا ایک شخص پرائیویٹ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے بس سے باہر گر کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق یہ حادثہ کینی گولی - مندکور علاقے میں ریاستی ہائی وے پر پیش آیا ۔ مہلوک شخص کی شناخت گریش (45 سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ مندکور مندر میں دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد گریش بس میں سوار ہو کر اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا ۔ ایلینجے نامی علاقے میں جب گریش بس سے اتر رہا تھا تو کنڈکٹر کی سیٹی بجنے سے پہلے ہی ڈرائیور نے بس آگے بڑھا دی جس سے گریش کا توازن بگڑ گیا اور وہ بس سے باہر سڑک پر گرگیا۔ اس سے اس کے سر میں شدید چوٹ آئی جس کے نتیجے میں اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔