فلسطینیوں کو وقار کے ساتھ جینے کا حق ہے: جرمن وزیر خارجہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th January 2024, 6:27 PM | عالمی خبریں |

برلن، 9/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئر بوک کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو خود ارادیت، وقار اور تحفظ کے ساتھ رہنے کا حق ملنا چاہئے۔ اسرائیل روانگی سے پہلے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ، خطے کو تشدد کے ابدی چکر سے نکلنا چاہئے۔جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ اسرائیل کیلئے خطرہ نہ بنے، حماس کو ہتھیار ڈال دینے چاہئیں۔اینالینا بیئربوک نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کو چاہئے کہ وہ  اسرائیل پر اور حوثی بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے روکیں۔جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں اپنی فوجی مہم کو کم کرے اور محصور فلسطینی علاقے میں شہریوں کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کرے۔واضح رہے کہ حماس کے ساتھ تنازع کے آغاز کے بعد سے جرمنی اسرائیل کا  اہم حمایتی رہا ہے لیکن بیئربوک نے اب تین مہینے بعد خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کا انحصار شہریوں کی ہلاکتوں کو محدود کرنے پر بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تیزی سے واضح ہو رہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ میں شہریوں کے تحفظ کیلئے مزید کچھ کرنا چاہئے۔ اسے فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو نقصان پہنچائے بغیر حماس سے لڑنے کے طریقے تلاش کرنے چاہئیں۔ بیئر بوک نے یروشلم دورہ کے تناظر میں کہا کہ اسرائیل حماس جنگ چوتھے مہینے میں داخل ہو رہی ہے لیکن بے قصور عوام کی تکلیف اس طرح جاری نہیں رہ سکتی۔ ہمیں کم شدت والی فوجی کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ادھر یروشلم پہنچنے پر جرمنی کی وزیر خارجہ نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ ۷؍ اکتوبرکے  واقعات کے بعدیہ جرمن وزیر خارجہ کا خطے کا چوتھا دورہ ہے۔ بیئربوک نے کہا کہ آپ کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری یکجہتی پر اعتماد کر سکتا ہے جو اسرائیل کو نقشے سے مٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ’’ اگر حماس جنونی طریقے سے اس احمقانہ جدوجہد کو آگے نہ بڑھاتی تو جنگ کب کا ختم ہوچکی ہوتی لیکن بیئر بوک نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو واضح طور پر اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ وہ جنگ کیسے لڑے گا اور تنازعہ کے بعد غزہ کو کیسے سنبھالے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔