اُڈپی : پڈوبیدری میں میاں بیوی کی جوڑی نے نقلی سونا گروی رکھتے ہوئے  کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو لگایا 33 لاکھ روپے کا چونا !

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2024, 11:12 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی  28 / فروری (ایس او نیوز) میاں بیوی کی ایک جوڑی کی طرف سے  اصلی سونے کی جگہ پر نقلی سونا گروی رکھتے ہوئے کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو 33 لاکھ روپے سے زائد رقم کا چونا لگانے کا معاملہ  ضلع اُڈپی کے پڈوبیدری سے سامنے آیا ہے  جس کے بارے میں پڈوبیدری پولیس اسٹیشن میں الگ الگ شکایتیں درج کروائی گئی ہیں ۔
    
 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ملزمین کی شناخت راجیو اور اس کی بیوی سنیہا لتا کے طور پر کی گئی ہے ۔ ان دونوں نے ستمبر 2022 میں ایس کے جی آئی کوآپریٹیو سوسائٹی میں اصلی سونا بتاتے ہوئے 182 گرام نقلی سونا گروی رکھ کر 8,08,000 روپے حاصل کیے تھے ۔ جب انہوں نے قرضہ واپس نہیں لوٹایا تو شک پیدا ہونے کی وجہ سے سوسائٹی نے گروی رکھے گئے سونے کی پھر ایک بار جانچ کروائی تو وہ نقلی سونا نکلا ۔ اس کے بعد پولیس اسٹیشن میں میاں بیوی کی جوڑی کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کروائی گئی ہے ۔
    
اسی طرح اس دھوکے باز جوڑی نے اوچیلا میں واقع ایس سی ڈی سی سی بینک میں مارچ 2023 کو 72.200 گرام وزنی نقلی سونا گروی رکھ کر 2,86,000 روپے حاصل کیے تھے ۔ قرضہ واپس نہ لوٹانے کی وجہ سے یہ سونا بینک کی طرف سے نیلام کیا گیا جسے بابو رائے اچاریہ نے 3,18,680 روپے میں خریدا ۔ لیکن جب بابو رائے نے اس کی جانچ کی تو یہ سونا بھی نقلی نکلا ۔ اس تعلق سے بھی دھوکہ دہی کی شکایت درج کی گئی ہے ۔
    
 ملزمین نے دھوکہ دہی کا تیسرا معاملہ پڈوبیدری سہکاری ویوسائے سوسائٹی میں انجام دیا جہاں 231 گرام نقلی سونا گروی رکھتے ہوئے 10,29,000 روپے اور سوسائٹی کی سٹی شاخ سے 188.600 گرام نقلی سونے کے بدلے 9,04,100 روپے قرضہ حاصل کیا ۔ اس ضمن میں بھی پولیس کے پاس شکایتیں درج کروائی گئی ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مخدوم کالونی میں الہلال کے زیر اہتمام طلبہ کے لئے ایک روزہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ؛ بچوں نے بڑھ چڑھ کر لیا حصہ

الھلال ایسوسی ایشن مخدوم کالونی بھٹکل کی تعلیمی کمیٹی کی جانب سے 10اکتوبر 2024 بروز جمعرات الھلال ایسوسی ایشن میں  4 سال تا8 سال تک کے اسکول ومدرسہ کے طلبہ لئےایک روزہ تعلیمی وتربیتی ورکشاپ منعقد کیاگیا  جس میں  مہمان خصوصی ادارہ ادب اطفال کے جنرل سکریٹری مولانا معظم شاہ بندری ...

کنداپور میں دو خواتین نے جیویلری شاپ کو لگایا چونا - نقلی سونا دے اڑا لے گئے 2.5 لاکھ روپے 

شہر کی ایک جیویلری شاپ میں گاہک طور پر آنے والی دو خواتین نے پرانا سونا دے کر سونے کے نئے زیورات  خریدنے کی خواہش ظاہر کی تو دکان کے مالک نے کسوٹی پر پرانے سونے کی  جانچ کی اور اسے اصلی سونا مانتے ہوئے ان خواتین کو 2.5 لاکھ مالیت کے اصلی سونے کے نئے زیورات دئے ۔ 

بھٹکل : ادارہ فکر و خبر کی طرف سے سیرت تقریری مقابلہ  - جیتنے والے کو تفویض ہوگا  'ننھا مقرر' ایوارڈ  ؛ وڈیو کلپ بھیجنے کی آخری تاریخ 15/اکتوبر

ادارہ فکر و خبر بھٹکل کی جانب سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے کم عمر بچوں کے لئے ایک آن لائن تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا ہے جس میں جیتنے والے کو 'ننھا مقرر' ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔