کسی کو ٹکٹ نہ ملا تو مایوس ہوئے بغیر پارٹی کی کامیابی کیلئے کام کریں:ڈی کے شیو کمار

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2022, 12:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 26؍نومبر (ایس او  نیوز)کرناٹک میں اگلے اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست دینے والے دعویداروں کو کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیو کمار نے کہا ہے کہ پارٹی کی طرف سے انتخابات میں ٹکٹ کسے دیا جائے گا، اس کا فیصلہ اعلیٰ کمان کی جانب سے کیا جائے گا اور کسی دعویدار کو ٹکٹ نہ دیا تو اسے دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں، بلکہ ان کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ اگلے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو کم از کم 130سیٹوں پرکامیاب بنانے کے لئے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی بدنظمی سے عوام کو واقف کروانے کے لئے پارٹی کارکنوں کو ہر ایک بوتھ کی سطح پر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے اقتدار پر اراکین اسمبلی کی خریداری کرکے قابض ہونے والی بی جے پی کو اس بار عوام ضرور سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کینرا ضلع کے عوام کافی عرصہ سے بی جے پی کا ساتھ دیتے رہے ہیں،لیکن اس ضلع کی ترقی کے لئے بی جے پی نے کوئی منصوبہ نہیں بنایا، اس ضلع کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے کانگریس حکومت کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار میسر نہیں ہے، اس لئے وہ لوگ دوسری ریاستوں کا رخ کرنے کے لئے مجبور ہیں، حکومت کو ان نوجوانوں کی بے روزگاری سے کچھ سروکار نہیں، وہ صرف سماج میں نفرت پھیلانے میں لگی ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...