اڈپی میں پیش آیا ایک اور آن لائن فراڈ کا معاملہ - خاتون نے گنوائے 85 ہزار روپے 

Source: S.O. News Service | Published on 8th July 2024, 1:40 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی ،8/ جولائی (ایس او نیوز) اڈپی کے شیولّی گاوں میں پیش آئے آن لائن فراڈ کے تازہ معاملے میں ایک خاتون کے اکاونٹ سے 85 ہزار روپے اڑا لیے گئے ۔
    
شہر کے ایک اسپتال میں ملازمت کر رہی متاثرہ خاتون کی طرف سے منی پال پولیس کے پاس درج کی گئی شکایت کے مطابق ایک اجنبی شخص نے ڈاکٹر شرما جی کے نام سے اسے فون کرکے بتایا کہ وہ اس خاتون کے والد کا دوست ہے اور اس کے والد سے قرض لیے ہوئے پانچ ہزار روپے اس پر واجب الادا ہیں جسے وہ اس کے اکاونٹ میں جمع کر رہا ہے ۔ 
    
تھوڑی ہی دیر بعد اسے خاتون کو ایک میسیج آیا کہ اس کے کھاتے میں پچاس ہزار روپے جمع ہوئے ہیں ۔  تب اس خاتون نے اپنے کھاتے میں جمع شدہ رقم کی اصلیت کے بارے میں تصدیق کیے بغیر ہی اس شخص کو فون کرکے پوچھا کہ یہ اضافی 45 ہزار روپے کیسے آ گئے ۔ اس پر اس شخص نے کہا کہ یہ غلطی سے ہوا ہے ۔ اس لئے اس رقم کو فون پے کے ذریعے واپس بھیج دے ۔ 
    
اس اجنبی شخص ڈاکٹر شرماجی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گوگل پے اور فون پے کے ذریعے اس نے 45 ہزار روپے اس شخص کے اکاونٹ میں ٹرنسفر کر دئے ۔ پھر تھوڑی ہی دیر میں اسے میسیج ملا کہ اس کے کھاتے سے مزید دو مرتبہ 20 ہزار روپے اس شخص کے کھاتے میں ٹرانسفر ہوگئے ہیں ۔ پھر ایک اور میسیج آیا کہ اس کے اکاونٹ میں 16 ہزار روپے جمع کیے گئے ہیں ۔ 
    
جب اس خاتون نے کھاتہ چیک کیا تو پتہ چلا کہ اس کے کھاتے میں کوئی رقم جمع نہیں ہوئی بلکہ فراڈ کے ذریعہ اس کے کھاتے سے 85 روپے کی رقم اڑائی گئی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: رابطہ کی جانب سے خواتین کے لئے سلائی اور ایمبرائیڈری کلاسس کے نئے داخلے شروع، یکم نومبر سے ہوں گے کلاسس

خواتین کو خود مختار بنانے اور انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے رابطہ سوسائٹی نے ایک بار پھر سلائی اور ایمبرائیڈری کی تربیتی کلاسس کا اعلان کیا ہے۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والے اس تربیتی پروگرام کا یہ تیسرا بیچ ہوگا، جبکہ داخلے  شروع ہو چکے ہیں۔

منگلورو کے قریب سورتکل میں اسکوٹر اور لاری کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی موت

لاری اور بائک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ  سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک  بینک  میں ملازمت کرتا تھا۔

بھٹکل: سرور  میں خرابی  کی وجہ سے عوام کو  راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا

بھٹکل کے اکثر عوام محکمہ خوراک اور شہری سپلائیز کی طرف سے دئیے جانے والے راشن نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں اور راشن دکانوں میں جاری سرور میں باربار خرابی کی وجہ سے اپنا ماہانہ راشن حاصل کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُڈپی: معمولی بات کو لے کر دوست نے دوست کا گلا کاٹ دیا

ایک حیران کن واقعے میں، ایک آدمی نے معمولی تنازعہ کے باعث اپنے دوست کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی صبح 22 اکتوبر کو اُڈپی میں پرانی  کے ایس آر ٹی سی  بس اسٹینڈ کے قریب کرشنا کریپا عمارت کے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں پیش آیا۔

بھٹکل: مویشی چوری کے الزام میں تین گرفتار؛ کیا چوری شدہ جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے؟

حال ہی میں جالی پٹن پنچایت حدود میں مویشی کی چوری کا جو واقعہ پیش آیا تھا اور جانور کو  کار میں لاد کر لے جانے کی جو وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اُس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے  بھٹکل ٹاؤن پولس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔