اڈیشہ ٹرین حادثہ: 86 لاشوں کی اب تک نہیں ہو سکی شناخت، دعویدار ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا کر رہے انتظار

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 10:40 PM | ملکی خبریں |

بھونیشور،8/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) اڈیشہ میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹریپل ٹرین ایکسیڈنٹ کے چھ دن بعد بھی کئی ایسی لاشیں ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ کئی فیملی اپنے لاپتہ رشتہ داروں کی تلاش میں اسپتالوں اور مردہ خانوں کی خاک بھی چھان رہے ہیں۔ اس حادثہ میں اب تک 288 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے اور سینکڑوں زخمی افراد میں سے بیشتر کی اسپتال سے چھٹی ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ابھی 82 لاشیں ایسی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ ایک افسر نے جمعرات کو اس تعلق سے جانکاری دی اور ساتھ ہی بتایا کہ شناخت کی جا چکی لاشوں کو متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے بعد مہلوکین کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار جیسی ریاستوں کے کئی لوگ ایمس بھونیشور میں اپنے رشتہ داروں کے جسد خاکی کا انتظار کر رہے ہیں۔ کچھ لاشوں پر دعویٰ کرنے والا کوئی نہیں ہے، لیکن کچھ لاشیں ایسی ہیں جن پر ایک سے زیادہ لوگ دعویٰ کر رہے ہیں۔ لاشوں کی حالت بہت خراب ہونے کی وجہ سے اہل خانہ کو شناخت میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دعویدار ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں جو اگلے دو سے تین دنوں میں آ جائے گی۔ مہلوکین اور دعویداروں کے ڈی این اے سیمپل کو کراس ویریفکیشن کے لیے ایمس نئی دہلی بھیجا گیا ہے۔ ایک افسر کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد لاشوں کو حقیقی دعویداروں کو سونپ دیا جائے گا۔

اس درمیان مغربی بنگال کے ایک شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے 22 سالہ بیٹے کی لاش بہار کے لوگوں کو سونپ دی گئی ہے۔ مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کے سبکانت رائے صدمے میں ہیں کیونکہ ان کے بیٹے بپل رائے کی لاش بہار کی کوئی فیملی لے گئی ہے۔ رائے نے کہا کہ جب مجھے کورومنڈل ایکسپریس حادثہ کی خبر ملی تو میں اروناچل پردیش میں تھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میرا بیٹا بھی اسی ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔ میں فوراً گھر واپس پہنچا اور ہمارے بی ڈی او سے گاڑی کا انتظام کرنے کی گزارش کی۔ انھوں نے گاڑی کا انتظام کیا اور میں بالاسور پہنچا۔‘‘ رائے کہتے ہیں کہ کافی تلاش کے بعد مہلوکین کی تصویروں کے درمیان ایک دیوار پر بپل کی تصویر لگی ہوئی ملی۔ بیٹے کی موت سے بے حال سبکانت نے جب اپنے بیٹے کی لاش ذمہ داران سے مانگی تو پتہ چلا کہ بہار کا کوئی شخص اس لاش کو لے گیا۔

سبکانت رائے کا کہنا ہے کہ ایمس بھونیشور پہنچنے کے بعد مجھے پتہ چلا کہ میرے بیٹے کی لاش کوئی اور لے گیا ہے۔ افسران نے یہ بھی کہا کہ لاش جب بہار کی فیملی کو سونپی جا رہی تھی تو مہلوک کی عمر کو لے کر ان کے دعویٰ پر کچھ شبہات ہو رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...