وزیر اعظم نریندر مودی کی وارانسی سے پرچہ نامزدگی پر سنجے راوت نے کسا طنز ؛ کہا؛ ختم ہونے جارہا ہے، ملک کی سیاست میں نریندر مودی کے نام کا باب

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2024, 11:33 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،15/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے وارانسی پارلیمانی سیٹ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی نامزدگی اور ان کی جانب سے کئے گئے روڈ شو پر طنزکرتے ہوئے  اسے وزیر اعظم کی 'آخری نامزدگی' قرار دیا اور کہا کہ جب بھی کسی بڑے لیڈر کی الوداع ہوتی ہے تو بڑی تعداد میں لوگ اس میں شریک ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے منگل کو پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے پیر کو بابا وشوناتھ دھام میں پوجا کرنے کے بعد ایک عظیم الشان روڈ شو کیا تھا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر چودھری نے کاشی ہندو یونیورسٹی کے سنگھ دوار میں مہامانا مدن موہن مالویہ کے مجسمے پر پھول چڑھانے کے بعد نکالے گئے روڈ شو میں شرکت کی۔

شیو سینا یو بی ٹی کے لیڈر سنجے راؤت نے اس روڈ شو پر طنز کرتے ہوئے  کہا کہ ہم بار بار اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کا آخری الیکشن ہے۔ یہ ان کی الوداعی یاترا تھی۔ اس بار انہیں وارانسی میں فتح کا جھنڈا لہرانے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔ اب ملک کی سیاست میں نریندر مودی کے نام کا باب ختم ہونے جا رہا ہے۔ بی جے پی اس الیکشن میں 200 کا ہندسہ بھی عبور نہیں کر پائے گی۔

خیال رہے کہ پی ایم مودی نے وارانسی سے تیسری بار پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس سے پہلے وہ 2014 اور 2019 میں بھی کاغذات نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے سی ایم کیجریوال نے بھی کہا تھا کہ یہ پی ایم مودی کا آخری الیکشن ہوگا۔

حال ہی میں، انہوں نے کہا تھا، "اگر بی جے پی اس بار انتخابات جیت بھی جاتی ہے، تو نریندر مودی وزیر اعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھیں گے۔کیونکہ مودی کے بنائے قانون کے مطابق 70 سال کی عمر کراس کرنے کے بعد پارٹی اُنہیں ریٹائر کرتی ہے، اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے  انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ  اس بار امت شاہ وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں اور  پی ایم مودی امیت شاہ کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔‘‘

اس کے جواب میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا، ’’وزیر اعظم کی کرسی پر صرف نریندر مودی ہی بیٹھیں گے۔ کیجریوال کو اس بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے!‘‘

ایک نظر اس پر بھی

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...