ناروے: 30 سالہ تاریخ کے شدید ترین طوفان کے بعد چٹان کھسکنے، ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا خطرہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd February 2024, 9:43 PM | عالمی خبریں |

ناروے، 2/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) جنوبی ناروے میں جمعہ کو حکام نے ژالہ باری اور چٹان کھسکنے جیسے واقعات کے متعلق عوام کو خبردار کیا ہے۔ اس خطے کے تمام ممالک میں خراب موسم کا قہر جاری ہے۔ ملک کے شمالی حصے میں حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ سڑکوں کو مختصر انتباہ کے بعد بند کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ۱۹۹۲ء کے بعد ناروے کےسب سے طاقتور طوفان کے سبب ۲۰۰؍ مسافروں کو ہوائی اڈے ہی پر سونے پر مجبور ہونا پڑا جس کے بعد جمعہ کو ٹرومسو ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی پر وازیں دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔ 

ناروے کے موسمیاتی ادارے نے بتایا کہ شمالی ناروے میں اب بھی تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور خبردار کیا کہ ملک کے جنوبی حصے میں ۲۴؍ گھنٹے کے دوران۲۴؍ ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔ ناروے کے واٹر ریسورس اینڈ اینرجی کے ڈائریکٹرنےآئندہ دنوں میں ملک کے جنوبی اور مرکز کے بیشتر حصوں میں شدید ترین سطح کی ژالہ باری کے متعلق خبردار کیا ہے۔ 

برفیلی سطح کی وجہ سے جنوبی ناروے میں پولیس نے کئی حادثات درج کئے ہیں جن میں ایک اسکول بس بھی شامل ہے جو سڑک سے پھسل گئی۔ ان حادثات میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ 

ناروے کے محکمہ موسمیات نے اس طوفان کو انگن نام دیاہے جو اپنے ساتھ کچھ مقامات پر ۱۸۰؍ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والا ہوا کا جھکڑ لایا ہے۔ تیز ہوائوں اور موسلادھار بارش اور برف باری نےچھتوں کو دو لخت کر دیا، پروازیں منسوخ کردی گئیں اور ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔ کئی علاقے زیر آب آگئے اور کشتی رانوں نے اپنی خدمات معطل کردیں۔ اس کے علاوہ سویڈن اور ڈنمارک سے بھی اسکول، سڑکیں، زیر زمین راستے اور پل کے بند ہونے کی بھی متفرق خبریں آرہی ہیں۔ ہفتے کے آخر میں موسلادھار بارش بھی ہونے کا امکان ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔