غیر حیاتیاتی وزیر اعظم ماسکو جا رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈر منی پور، پی ایم مودی پر جے رام رمیش کا زوردار حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2024, 11:28 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 9/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پیر کو منی پور کے جیریبام ضلع پہنچے اور وہاں ریلیف کیمپوں میں متاثرین سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے پی ایم مودی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر حیاتیاتی وزیر اعظم نریندر مودی ماسکو جا رہے ہیں اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی منی پور جا رہے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 17 مہینوں میں منی پور کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔ انہوں نے منی پور کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات نہیں کی، منی پور کی سیاسی پارٹیوں، وہاں کے ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی سے ملاقات نہیں کی۔ جے رام رمیش نے کہا کہ راہل گاندھی کا یہ تیسرا دورہ ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ ان کا درد ہمارا درد ہے۔

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ منی پور پر تبصرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہاں آئینی مشینری، آئینی نظام تباہ ہو چکا ہے اور ہم منی پور حکومت پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ روس پر کہا کہ میں نے آج وزیر اعظم سے تین سوال پوچھے ہیں۔ منموہن سنگھ اور پوتن کے ساتھ روسی وزیر اعظم دمتری میدویدیو سے 16 بار ملاقات ہو ئی ہے۔ لیکن پوتن اور وزیر اعظم مودی کے درمیان 10 سالوں میں صرف 11 بار ملاقات ہوئی ہے۔ کیا روس اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں کچھ نرمی آگئی ہے؟ جے رام رمیش نے جو باتیں خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے کہی ہیں، انہیں باتوں کوانہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر بھی کیا ہے۔

جے رام رمیش نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ ہندوستان کی برآمدات بمشکل 3.5 بلین ڈالر ہے لیکن روس سے ہماری درآمدات تقریباً 46 بلین ڈالر ہیں۔ یہ ایک خوفناک تجارتی عدم توازن ہے۔ ہمارے وزیر اعظم کی حکمت عملی کیا ہے؟ کیا وہ اس بارے میں روس کے صدر سے بات کریں گے؟ اس کے ساتھ ہی جے رام رمیش نے کہا کہ تیسرا اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ 50 ہندوستانی جوان روسی فوج میں لڑ رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یہاں کوئی ملازمت نہیں ہے۔ ہمارے وزیر اعظم اس پر خاموش کیوں ہیں؟

دریں اثنا بھوجپوری لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے بھی راہل گاندھی کے منی پور دورے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ نیہا سنگھ راٹھوڑ نے لوک سبھا الیکشن کے دوران وزیراعظم کے ’کون راہل؟‘ کے حوالے سے طنزکرتے ہوئے پوچھا ہے کہ آخر آپ 18-18 گھنٹے کرتے کیا ہیں؟ نیہا سنگھ راٹھوڑ نے وزیر اعظم مودی سے سوال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اب تو اپوزیش لیڈر’کون راہل؟‘ بھی منی پورجا رہے ہیں۔ آپ کب جائیں گے؟ اپنے ہی ملک کے لوگوں کو آپ اس طرح بے سہارا کیسے چھوڑ سکتے ہیں؟ آپ 18-18 گھنٹے کرتے کیا ہیں؟

ایک نظر اس پر بھی

مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...