دہلی میں گرمی سے کوئی راحت نہیں، گزشتہ 14 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2024, 11:38 AM | ملکی خبریں |

نئی  دہلی ، 11/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) قومی راجدھانی کے باشندوں کے لئے اگلے سات دنوں تک چلچلاتی گرمی اور گرمی کی لہر سے راحت کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پیر کو دارالحکومت میں اگلے تین دنوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی سے 10 جون کے درمیان 40 دنوں میں سے 32 دنوں میں قومی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

گرمی نے گزشتہ 14 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

دارالحکومت میں اگلے سات دنوں تک کئی مقامات پر صاف آسمان اور شدید گرمی اور دن کے وقت 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

اس دوران  دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44-45 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

دارالحکومت کے کچھ مختلف علاقوں میں آج گرمی کی لہر بھی برقرار رہی، آسمان صاف رہا اور درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...