کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2024, 5:30 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 15/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے دعویٰ کیا کہ کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے سے روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

کیجریوال کے وکیل نے 19 اپریل کو ہی سماعت کا مطالبہ کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اس کی جلد سماعت کرنے سے انکار کر تے ہوئے 29 اپریل کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دن جسٹس سنجیو کھنّہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ کیجریوال کی عرضداشت پر سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ کیجریوال نے شراب پالیسی گھوٹالے میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا مگرہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری کو صحیح ٹھہرایا تھا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کیجریوال نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ دہلی کی شراب پالیسی میں بدعنوانی ہوئی ہے اور وزیر اعلیٰ کیجریوال اس کے اصل سازشی ہیں۔ اس میں کیجریوال کے علاوہ آپ کے کئی بڑے لیڈر اور وزیر بھی شامل رہے ہیں۔ اس معاملے میں کیجریوال کے علاوہ سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا بھی اس معاملے میں جیل میں ہیں۔ کیجریوال فی الحال تہاڑ جیل میں 15 اپریل تک عدالتی حراست میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ضیاء الحق قتل کیس: تمام 10 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

سی او ضیاء الحق قتل کیس میں تمام 10 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر مجرم پر 19,500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جس کا نصف حصہ ضیاء الحق کی اہلیہ پروین آزاد کو دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سنایا گیا ہے۔

جموں کے عوام سے کوئی انتقام نہیں لوں گا: عمر عبداللہ کا بیان

جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نیشنل کانفرنس کی فتح کے بعد، عمر عبداللہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوں گے۔ حال ہی میں ایک میڈیا کانفرنس کے دوران، عمر عبداللہ نے یقین دلایا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے ...

پونے پورش کیس: مہاراشٹر حکومت کی اہم کارروائی

مہاراشٹر حکومت نے پونے پورش ہٹ اینڈ رن کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے نابالغ ملزم کو ضمانت دینے والے جووینائل جسٹس بورڈ (جے جے بی) کے دو ممبروں کو برخاست کر دیا ہے۔ ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان ممبروں کے خلاف شکایت درج کی تھی، جس کی جانچ کے بعد دونوں کو اصولوں کی ...

بہوجن سماج کو سماجوادی، بی جے پی اور کانگریس سے محتاط رہنے کی ہدایت: مایاوتی

ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ ایک بار پھر دہراتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے بدھ کے روز کہا کہ کانگریس، بی جے پی اور سماج وادی پارٹی تینوں ذات پات کے مسائل کو بڑھاوا دیتی ہیں، اور بہوجن سماج کو ان سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

دہلی میں نالے میں گرنے سے جانی نقصان، قومی انسانی حقوق کمیشن نے فوری رپورٹ مانگی

دہلی میں نالوں میں گرنے سے ہونے والی اموات کے معاملے پر قومی انسانی حقوق کمیشن نے از خود نوٹس لے لیا ہے۔ حال ہی میں، 7 اکتوبر 2024 کو شمال مغربی دہلی کے علی پور علاقے میں ایک 5 سالہ بچہ کھلے نالے میں گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔ یہ واقعہ دہلی میں نالے میں گرنے سے ہونے والی اموات کا پانچواں ...

کنداپور میں دو خواتین نے جیویلری شاپ کو لگایا چونا - نقلی سونا دے اڑا لے گئے 2.5 لاکھ روپے 

شہر کی ایک جیویلری شاپ میں گاہک طور پر آنے والی دو خواتین نے پرانا سونا دے کر سونے کے نئے زیورات  خریدنے کی خواہش ظاہر کی تو دکان کے مالک نے کسوٹی پر پرانے سونے کی  جانچ کی اور اسے اصلی سونا مانتے ہوئے ان خواتین کو 2.5 لاکھ مالیت کے اصلی سونے کے نئے زیورات دئے ۔ 

معروف صنعتکار رتن ٹاٹا 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کا 09 اکتوبر کو انتقال ہو گیا۔ انہیں عمر سے متعلق مختلف بیماریوں کے باعث پیر کے روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں داخلے کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی، اور بلڈ پریشر میں اچانک کمی واقع ہوئی۔ حالت تشویش ناک ہونے پر ...

دبئی میں AUZ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 128 کھلاڑیوں کا انتخاب؛ حیات شیخ اور ابوالحسن سب سے مہنگے کھلاڑی

بھٹکل و اطراف بھٹکل کے کھلاڑیوں پر مشتمل   دبئی میں 26/اکتوبر سے منعقد ہونے والے آوز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے آوکشن کے ذریعے آٹھ ٹیموں نے زائد  پوانٹس کی بنیاد پر  128 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ حالانکہ 225 کھلاڑیوں نے اپنے نام درج کرائے تھے۔

ویسٹرن ریلوے نے مختلف مقامات کے لیے 100 فیسٹول اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا

ویسٹرن ریلوے نے 100 سے زائد فیسٹول اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں مختلف مقامات کے لیے 2315 ٹرپس شامل ہوں گے۔ منگل کو چیف پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، ویسٹرن ریلوے نے اس سال تہوار کے موسم میں بڑھتی ہوئی سفری مانگ کو پورا کرنے کے لیے ...