لوگ کچھ بھی کہیں لیکن اُردو زبان بلاشبہ ترقی کر رہی ہے:ڈاکٹر ماجد داغی ؔکا خیال؛ بیدر میں انہیں پیش کی گئی تہنیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd December 2023, 5:05 PM | ریاستی خبریں |

بیدر۔۳ دسمبر(ایس او نیوز/ایم اے حکیم) الامین اردوگرلزہا ئی اسکول بیدر اور کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹس اسوسی ایشن بیدر کی جانب سے علاقہ کلیان کرناٹک کے 371(J)کے جہدکار، اردو شخصیت، معروف صحافی، محقق اور مؤرخ ڈاکٹر ماجد داغی ؔ کوگذشتہ روز شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقع پر اسکول کی طالبات اور معلمات سے خطاب کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ زبان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ زبانیں اظہار خیال کاذریعہ ہوتی ہیں۔ دنیا کی سب سے کم عمر زبان اردو ہے۔ بین الاقوامی مستنداداروں کاکہنا ہے کہ  انتہائی کم عمری کے باوجود اردو زبان دنیا کی تیسری بولی اور سمجھی جانے والی زبان ہے۔ اگر اس کی تیزرفتاری کا یہی عالم رہاتو دیکھتے ہی دیکھتے یہ دنیا کی پہلی یاپھردوسری تیز رفتار زبان بن جائے گی۔ سیاسی طورپر لوگ بھلے ہی کچھ کہتے ہوں، لیکن اردو زبان آگے بڑھ رہی ہے۔ موصوف نے میرعثمان علی بادشاہ کے والد محترم میر محبو ب علی شاہ کی تاریخی خدما ت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلے دکن میں میرمحبو ب علی خان صاحب (بادشاہ ِ وقت) نے حیدرآباد میں اردو کو سرکاری زبان بنانے کااعلان کیا۔ جبکہ یہ سلسلہ آگے بڑھاتو ساتویں نظام میر عثمان علی خان صاحب نے ”عثمانیہ یونیورسٹی“ قائم کی جس کاذریعہ تعلیم اردو قرار دیاگیا۔اسی عثمانیہ یونیورسٹی میں اردو ادب کے علاوہ طب، انجینئرنگ اورٹیکنالوجی اردوزبان میں پڑھائی گئی۔ آج بھی اعلیٰ تعلیم اردوزبان میں حاصل کرنے کانظم اگر چاہیں تو ہوسکتاہے۔ ڈاکٹر ماجد داغی ؔ نے کہاکہ حصول ِ تعلیم محنت کامتقاضی ہے۔ اردو زبان کو نئے راستوں سے فروغ دینے کابھرپورموقع ہندوستان میں موجودہے۔ جناب داغی نے طالبات اور معلمات کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئے۔ 

سینئر صحافی جناب محمد شجاع الدین نے اپنے خطاب میں کہاکہ جو طلبہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ ترقی کرتے ہیں۔ آج لڑکیوں کااردوزبان میں تعلیم حاصل کرنا بیحدضروری ہے۔ موصوف نے اردو اسکول میں پڑھانے والے معلم /معلمات سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو انگریزی میڈیم سے تعلیم دلارہے ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہوکہ اردوزبان ہی ختم ہوجائے لہٰذا اپنے بچوں کوانگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بھی پڑھائیں۔ انھوں نے الامین کاشکریہ اداکیااور ساتھ ہی صحافی محمدیوسف رحیم بیدری کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے معروف شاعروادیب اور صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے کہاکہ جو طالبات دہم جماعت کے بعد اپناتعلیمی سفر اردو زبان میں جاری رکھنا چاہتی ہوں ان کے لئے مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد سے پالی ٹیکنک کالج، بی ایڈ اور دیگر میدانوں میں اردو سے تعلیم حاصل کرنے کامواقع میسر ہیں۔ 

تقریب کاآغاز عفیفہ عالیہ (دہم جماعت) کی طالبہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔عفیفہ صدیقہ (ہشتم جماعت) نے نعت شریف پیش کرکے سماں باندھ دِیا۔ دہم کی طالبہ سمیرانجم  نے اقبال اشہر کی نظم ”اردو ہے میرانام“ پیش کیا۔ تینوں طالبات کو محمدیوسف رحیم بیدری کی کتابیں تحفہ میں پیش کی گئیں۔ صدر معلمہ محترمہ عفت آراء صاحبہ نے اظہار تشکرکیا۔ تقریب میں صدرمعلمہ کے علاوہ معاون معلمات عابدہ بیگم، آمنہ تبسم،ام رومان، شہناز پروین، شافعہ فرحین، زیبا تہنیت اور تحسین بیگم وغیرہ بھی موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔