بہار: نتیش کمار ’فلور ٹیسٹ‘ میں پاس، حمایت میں پڑے 129 ووٹ، اپوزیشن کا واک آؤٹ

Source: S.O. News Service | Published on 12th February 2024, 8:51 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 12/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایوان میں حکومت کے تئیں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ بہار اسمبلی میں فلور ٹیسٹ سے قبل برسراقتدار طبقہ اور حزب مخالف طبقہ کے لیڈران کی زوردار تقریریں ہوئیں۔ پھر جب فلور ٹیسٹ کا وقت آیا تو اپوزیشن نے واک آؤٹ کر دیا۔ حالانکہ نتیش کمار نے اپوزیشن سے گزارش کی کہ وہ ووٹنگ میں حصہ لیں، لیکن اپوزیشن کے سبھی اراکین ایوان سے باہر نکل گئے۔ پھر جب ووٹنگ ہوئی تو نتیش حکومت کی حمایت میں 129 ووٹ پڑے۔ چونکہ اپوزیشن نے مکمل واک آؤٹ کر دیا تھا، اس لیے نتیش حکومت کے خلاف ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔

فلور ٹیسٹ سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ’’2005 سے ہمیں (جنتا دل یو-بی جے پی) کام کرنے کا موقع ملا۔ 18واں سال ہے، درمیان میں کچھ مہینہ آپ کو (آر جے ڈی) دیا تھا۔ ہم سے پہلے ان کے (تیجسوی کے) ماں باپ کو 15 سال تک کام کرنے کا موقع ملا۔ انھوں کیا کیا؟ کوئی سڑک تھا؟ ہندو-مسلم کا جھگڑا ہوتا تھا، ہم نے بند کرایا۔ شام میں لوگ نکلنے سے ڈرتے تھے، اب دیر رات تک میٹنگیں ہوتی ہیں۔‘‘ ساتھ ہی نتیش کمار نے کہا کہ ’’ہم پرانی جگہ پر آ گئے ہیں، سب دن کے لیے آ گئے ہیں۔‘‘ پھر وہ کہتے ہیں ’’ہم کسی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ سبھی کے مفاد میں کام کریں گے۔‘‘

اس سے قبل تیجسوی یادو نے اپنی تقریر کے دوران وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آپ نے کہا یہاں من نہیں لگ رہا، ہم لوگ ناچنے گانے کے لیے تھوڑی نہ ہیں۔ نتیش جی آپ پہنچایے کہ آپ کے ساتھ کون کون کیکئی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’کرپوری ٹھاکر نے ریزرویشن دیا لیکن جَن سنگھ نے اس کی مخالفت کی، اور حیرت کی بات ہے کہ نتیش کمار اُسی جَن سنگھ کے ساتھ جا کر بیٹھ گئے۔‘‘ تیجسوی یادو نے اپنی تقریر کے دوران یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ ’’جو ذمہ داری آپ (نتیش) نے مودی جی کو بہار میں روکنے کا اٹھایا تھا، وہ اب آپ کا بھتیجہ پورا کرے گا۔ اب بھی بہار میں مہاگٹھ بندھن قائم ہے۔ سی پی آئی اور لیفٹ کے دوسرے گروپوں کے ساتھ کانگریس اور آر جے ڈی کی قیادت جاری ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں کی طالبات بڑی تعداد میں ہو رہیں ڈراپ آؤٹ، مرکزی حکومت نے دی جانکاری

مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ 2019 سے 2022 کے درمیان پرائمری اور اَپر پرائمری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے ڈراپ آؤٹ کیا ہے، یعنی تعلیم کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ یہ جانکاری راجیہ سبھا میں سی پی آئی رکن سندوش ...

کانوڑ کے راستہ پر کسی کو ’نیم پلیٹ‘ لگانے کے لئے مجبور نہیں کیا جا سکتا، عبوری روک جاری رہے گی: سپریم کورٹ

کانوڑ یاترا کے راستہ کی تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کئے جانے کے معاملہ پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ یوپی حکومت کے فیصلے پر عبوری روک برقرار رہے گی۔

دہلی: شدید بارش کے بعد راجدھانی کا برا حال، سڑکوں پر بھرا پانی، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

  ملک کی راجدھانی دہلی میں دیر رات اور صبح ہوئی موسلادھار بارش کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ راجدھانی کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہیں، جن میں ہر سو پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے۔ شدید بارش کے بعد متعدد سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

ممبئی میں بارش کا اثر، 29 جولائی سے 10 فیصد پانی کٹوتی کا فیصلہ واپس لے گی بی ایم سی

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اعلان کیا کہ وہ 29 جولائی سے شہر میں پانی کی 10 فیصد کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہی ہے۔ بی ایم سی نے اس کی وجہ بھاری بارش بتائی ہے جس کی وجہ سے ممبئی کو پانی سپلائی کرنے والی بیشترجھیلیں بھر گئی ہیں۔ ممبئی میں سات جھیلوں سے پانی کی سپلائی ہوتی ...

ممبئی میں موسلادھار بارش نے کیا برا حال، پروازیں منسوخ، اسکول-کالج بند

مبئی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے پورا ممبئی شہر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ آس پاس کے علاقوں میں بھی حالات خراب ہیں۔ شہر کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ممبئی سے متصل پونے میں بھی صورتحال بہت خراب ہے۔ سڑکوں کے ساتھ ساتھ ...