کیرالہ میں نپاہ کے 1,233 متاثرہ رابطوں کی شناخت؛ 352 ہائی رسک میں ،61 کا ٹیسٹ منفی

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2023, 11:54 AM | ملکی خبریں |

کوزی کوڈ ، 19/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے پیر کو کہا کہ دماغ کو نقصان پہنچانے والے نپاہ وائرس کا کوئی تازہ کیس سامنے نہیں آیا ہے اور نرسوں سمیت ’ہائی رسک‘ رابطوں کے لیے گئے 61 نمونے منفی آئے ہیں۔

کیرالہ نے کوزی کوڈ ضلع میں تازہ ترین وباء کے بعد سے اب تک نپاہ انفیکشن کے کل 6 معاملات کی تصدیق کی ہے۔ 2افراد وائرس کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس سے فعال کیسز کی تعداد 4 ہو گئی۔کوزی کوڈ میں وباء کے بڑھنے کو روکنے کے لیے سخت اقدامات بشمول رابطے کا پتہ لگانے، قرنطینہ پروٹوکول اور عوامی بیداری کی مہمات کو نافذ کیا گیا ہے۔

جارج نے کہا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے  اسٹڈی کی ہے اور یہ پتہ چلا کہ ہندوستان کی9 ریاستوں میں نپاہ ہونے کا امکان ہے اور کیرالہ ان میں سے ایک ہے۔

متاثرہ افراد میں سے کل 1,233 رابطوں کی شناخت کی گئی ہے اور کیرالہ حکومت نے انہیں 'ہائی رسک' رابطوں، 352 اور کم خطرے والے رابطوں کے طور پر درجہ بندی کی ہے اور ان سب کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ریاستی حکومت نے وائرس سے لڑنے کے لیے ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔

کیرالہ حکومت نے نپاہ پروٹوکول کے مطابق کور کمیٹی میں 19 ٹیمیں قائم کی ہیں، جس میں 2021 اور 2023 میں ترمیم کی گئی تھی۔ جب کہ مرکزی ٹیمیں میدان میں ہیں اور تمام متعلقہ مقامات کا سروے کر رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈیشہ اور مغربی بنگال کی جانب گامزن طوفان ’دانا‘، ساحلی علاقوں میں شدید خطرات کا اندیشہ

انڈمان کے سمندر سے جنم لینے والا گردابی طوفان ’دانا‘ اب خلیج بنگال کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ طوفان کا بیرونی حصہ اڈیشہ کے ساحلوں تک پہنچ چکا ہے، جہاں اس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو چکے ہیں۔ بھدرک ضلع میں بارش کی ابتدائی صورتیں دیکھنے کو ملی ہیں۔ موسمیات کے محکمے (آئی ایم ڈی) ...

تہوار کے موسم میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ: آلو، پیاز، ٹماٹر اور دالوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، صارفین پریشان

تہوار کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ موسم ستمبر کے آخر سے نومبر کے اوائل تک جاری رہتا ہے، اور اس دوران کھانے پینے کی اشیاء، خاص طور پر خوردنی تیل، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس اضافے نے صارفین کے گروسری بجٹ پر بوجھ ...

بہار میں سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی کا عمل، 81 ہزار اسکولوں کی فہرست مکمل

نومبر کے پہلے ہفتے سے بہار محکمہ تعلیم ریاست کے 81 ہزار سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی کا عمل شروع کرنے والا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بہار میں اسکولوں کی درجہ بندی کی جا رہی ہے۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق، یہ درجہ بندی کا عمل اب ہر سال نومبر اور مارچ میں کیا جائے گا، جس کا مقصد ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: جے ایم ایم نے رانچی سیٹ کے لیے مہوا ماجی کو امیدوار نامزد کیا

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے 23 اکتوبر کو رانچی اسمبلی سیٹ کے لیے اپنی پارٹی کی امیدوار کے طور پر راجیہ سبھا کی رکن پارلیمان مہوا ماجی کا نام پیش کیا ہے۔ جے ایم ایم نے اب تک 36 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جن میں مہوا ماجی واحد خاتون امیدوار ہیں جو رانچی سیٹ پر انتخاب ...

حکومت کا اسپیم ٹریکنگ سسٹم، بین الاقوامی فرضی کالز کے خلاف ایکشن

حکومت ہند نے ایک نیا اسپیم ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا ہے جو ہندوستانی نمبروں کے طور پر ظاہر ہونے والی ان کمینگ بین الاقوامی کالز کی شناخت کر کے انہیں بلاک کر سکتا ہے۔ اس سسٹم کا نام 'انٹرنیشنل ان کمینگ اسپوفڈ کالز پریوینشن سسٹم' ہے، جسے ٹیلی کام کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے پیش ...

سپریم کورٹ نے یوپی مدرسہ بورڈ کے معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا، سیکولرازم کے اصول پر زور دیا

یوپی مدرسہ بورڈ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو غیر آئینی قرار دینے کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر تمام فریقوں کی جرح کے بعد چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا، اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اس بات ...