نیویارک میں سیلاب سے حالات تباہ کن، سڑکیں تالاب میں تبدیل، ایمرجنسی کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2023, 7:16 PM | عالمی خبریں |

نیویارک، 30/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکہ کا شہر نیویارک سیلاب کی وجہ سے تباہ کن حالات کا سامنا کر رہا ہے۔ صورت حال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انتظامیہ نے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ تیز بارش کے سبب سیلاب والے یہ حالات پیدا ہوئے ہیں جس کے بعد لوگوں کے گھروں میں پانی گھس گیا ہے۔ سڑک پر کئی لوگ اپنی اپنی کاروں میں پھنسے ہوئے ہیں جن کے ریسکیو کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ کئی علاقے پوری طرح غرقاب ہو گئے ہیں اور ہر طرف پانی ہی پانی دکھائی دے رہا ہے۔

مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے اور ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔ لوگوں کو کہیں بھی سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ تیز بارش اور سیلاب کے سبب شہر میں میٹرو خدمات کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ عام سڑکوں کے ساتھ ساتھ شاہراہوں پر بھی پانی جمع دکھائی دے رہا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ لاگارڈیا ایئرپورٹ پر کئی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ کچھ علاقوں میں 5 انچ سے بھی زیادہ بارش ہونے کی خبر سامنے آ رہی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بارش 7 انچ تک پہنچ سکتی ہے۔

اس درمیان نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے اسٹیٹ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ہوچل نے کہا کہ شہر کے کچھ حصوں میں پوری رات 5 انچ بارش ہوئی ہے اور دن میں 7 انچ بارش کا امکان ہے۔ حالانکہ افسرا نے بتایا کہ بارش اور سیلاب کے سبب کسی کے ہلاک ہونے کی جانکاری نہیں ہے۔ ویسے ٹریفک نظام پوری طرح سے ٹھپ پڑ گیا ہے۔ پریسیلا فونٹولیوں نامی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ وہ تین گھنٹے تک اپنی کار میں پھنسی رہی۔ فونٹولیوں کے مطابق انھوں نے اپنی زندگی میں ایسی صورت حال کبھی نہیں دیکھی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔