نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی خصوصیات

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2023, 12:19 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ، 29/مئی (ایس او نیوز/یو این آئی) نئے پارلیمنٹ ہاؤز کے لوک سبھا چیمبر میں اتوار کے روز تاریخی سینگول نصب کیا گیا، جو وراثت کو جدیدیت سے جوڑنے کی علامت ہے -نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی تعمیر صرف ڈھائی سال میں مکمل ہوئی ہے - اس کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی نے10دسمبر2020کو رکھا تھا-پارلیمنٹ کی نئی عمارت 20,000کروڑ روپے کی لاگت والی سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کا حصہ ہے -اس کے لوک سبھا ہال میں 1280/ افراد کے بیٹھنے کا بندوبست ہے -نئی عمارت کے لوک سبھا چیمبر میں 888ممبرس اور راجیہ سبھا کے چیمبر میں 300ممبرس آرام سے بیٹھ سکتے ہیں - ہر سیٹ پر دو ممبرس کے بیٹھنے کا انتظام ہوگا اور ڈیسک پر ان کیلئے ٹچ اسکرین گیجٹس ہوں گے -ڈائمنڈ کی شکل کی نئی عمارت کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤز کمپلیکس میں لائبریری کی عمارت سمیت تین عمارتیں ہوگئی ہیں -کل 64500مربع میٹر میں بنائے گئے نئے پارلیمنٹ ہاؤز کے تین اہم دروازے ہیں - گیان دوار، شکتی دوار اور کرما دوار- وی وی آئی پیز، ایم پیز اور ناظرین کو مختلف دروازوں سے داخل ہونے کی اجازت ہوگی-اسے ٹاٹا انڈسٹریز گروپ کی کمپنی ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹڈ نے بنایا ہے - اس کا ایک بہت بڑا ہال ہے، جس میں ہندوستان کے جمہوری وراثت کی ایک جھانکی پیش کی گئی ہے - اس میں ممبران پارلیمنٹ کیلئے لاؤنج، لائبریری، کئی کمیٹی رومز، کھانے پینے کی جگہ اور پارکنگ کی جگہ بنی ہے -نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی تعمیر میں 60ہزار مزدوروں نے کام کیا ہے - یہ جدید الیکٹرانک آلات سے لیس ہے -

جس سے پارلیمانی کام میں آسانی ہوگی-پارلیمنٹ ہاؤز میں استعمال ہونے والا مٹیریئل ملک کے مختلف حصوں سے لایا گیا ہے - لکڑی مہاراشٹر کے ناگپور سے، سرخ اور سفید سنگ مرمر راجستھان سے آئے ہیں - اس میں ادے پور سے لائے گئے گرین پتھر بھی ہیں - لال گرینائٹ اجمیر کے لاکھا کی ہے - کچھ سفید سنگ مرمر راجستھان میں ہی امباجی سے لائے گئے ہیں -لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ایوانوں کی اونچی دیواریں اور ایوان کے باہر نصب بہت بڑے اشوک چکر اندور سے منگوائے گئے ہیں - اشوکا ستون کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان اورنگ آباد اور جے پور سے لایا گیا تھا-اس میں استعمال ہونے والی ریت اور فلائیش ہریانہ میں چرخی دادری اور اتر پردیش سے لائی گئی ہے -نئے پارلیمنٹ ہاؤز میں توانائی کی بچت اور پانی کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...