این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2024, 6:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی۔‘‘

دراصل وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کے روز میسور وپہنچنے والے ہیں اور اسی تعلق سے نامہ نگار وزیر اعلیٰ سدارمیا سے ان کا رد عمل جاننے کی کوشش کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اس تعلق سے کہا کہ ’’مجھے پی ایم مودی کے ریاستی دورہ پر آنے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ حالانکہ ریاست کے لوگوں کو یہ بتانا چاہیے کہ یہ کام کس نے کیا ہے۔‘‘ سدارمیا نے کہا کہ بی جے پی کو بتانا چاہیے کہ ریاست میں بے روزگاری اور خشک سالی کے مسئلہ کو لے کر کوئی مناسب قدم کیوں نہیں اٹھایا گیا۔

پی ایم مودی کے اس بیان پر کہ بھلے ہی بابا صاحب امبیڈکر خود بھی آ جائیں، آئین نہیں بدلا جا سکتا اور بی جے پی آئین کے ساتھ ہے، وزیر اعلیٰ نے پوچھا کہ موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڑے کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی آئین کے حق میں نہیں ہے۔ ساورکر اور گولوالکر نے آئین نافذ کرنے کی مخالفت کی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ اننت کمار ہیگڑے کو اس بار ٹکٹ نہیں دیا گیا کیونکہ انھیں لے کر ایسی خبر سامنے آئی تھی کہ وہ انتخاب ہارنے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...