این ڈی اے اتحادیوں کے حصے میں صرف 'جھنجھنا وزارت' آئی ہیں: سنجے سنگھ

Source: S.O. News Service | Published on 11th June 2024, 11:23 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 11/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے مودی حکومت کی تیسری میعاد میں وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے علاوہ  نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے دیگر اتحادیوں کے حصے میں صرف 'جھنجھنا وزارت' ہی آئی ہیں۔  سینئر اے اے پی رہنما سنجے سنگھ نے وزارت کے اشتراک پر کہاکہ "نہ داخلہ، نہ دفاع، نہ خزانہ، نہ خارجہ، نہ تجارت، نہ سڑکیں، نہ ریلوے، نہ تعلیم، نہ صحت، نہ زراعت، نہ آب، نہ پٹرولیم نہ ٹیلی کمیونیکیشن۔ صرف ’جھنجھنا وزارت‘ جو این ڈی اے کےاتحادیو کے پاس آئی، بہت بڑی توہین ہے!

واضح رہے کہ این ڈی اے کی دو بڑی اتحادی جماعتوں میں سے جنتا دل یونائیٹڈ کے راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کو پنچایتی راج کے ساتھ ساتھ ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری محکمہ کا کابینہ وزیر بنایا گیا ہے۔ رام ناتھ ٹھاکر کو جے ڈی یو کوٹے سے زراعت اور کسانوں کی بہبود کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ تلگو دیشم پارٹی کے کے رام موہن نائیڈو کو شہری ہوا بازی کی وزارت میں کابینی وزیر بنایا گیا ہے۔

واضح رہے بی جے پی کے ارکان بھی زیادہ ہیں اس لئےان کی وزارتیں بھی زیادہ ہیں اور کیونکہ ان کے پاس دو مرتبہ حکومت چلانے کا تجربہ ہے اس لئے اہم وزارتیں انہیں کے پاس ہیں ۔ جنتا دل یونائیٹڈ  اور تیلگو دیشم کی جانب سے قلمدانوں کو لے کر کوئی ناراضگی بھی نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور ...

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...