پاکستان زندہ باد کا نعرہ تھا یانصیرصاب زندہ باد کا نعرہ لگایا گیا تھا، سائنسی طور پر تصدیق ہونے دیجئے، وزیرداخلہ جی پرمیشور کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 29th February 2024, 11:21 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،29/ فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا کہ ودھان سودھا میں پاکستان زندہ بعد نعرہ بازی کے معاملہ میں پولیس نے از خود شکایت درج کرتے ہوئے کارروائی کی ہے۔ اس معاملے کی ایف ایس ایل کی جانب سے سائنسی بنیاد پر تفتیش کی جارہی ہے۔

 اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس معاملہ سے متعلق ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں پوسٹ کر رہا ہے۔ چند لوگ کہہ رہے ہیں کہ ناصرصاب زندہ باد کانعرہ لگا یا گیا تھا  ، چند کا کہنا ہے کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایف ایس ایل کی جانب سے معائنہ کارروائی جاری ہے۔ تمام ویڈوکلپس جمع کی جارہی ہیں۔ ایف ایس ایل وہ ویڈیوز سب سے پہلے جن نیوز چینل نے نشر کیا ہے، ایف ایس ایل حاصل کرے گا۔ اگر سائنسی طور پر تصدیق ہوئی تو مجرم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے دی گئی شکایت کو سوموٹو کے ساتھ شامل کیا جائے گا۔ واقعہ سے متعلق ہر چیز کی گہرائی سے چھان بین کی جارہی ہے۔ ہم ان لوگوں کی نشاندہی کریں گے جو اس جگہ موجود تھے جہاں نعرے لگائے گئے تھے اور ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ اگر اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا گیا ہے تو مجرم کے خلاف  قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی وجہ سے سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کسی نے اگر کچھ کیا ہے تو اس کے لیے کانگریس پارٹی پر الزام لگانا درست نہیں ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کریں گے اور رپورٹ کی بنیاد پر  کارروائی کی جائے گی۔ بی جے پی پارٹی  کے لوگ  ہمیشہ سے کہتے رہے ہیں کہ کانگریس پارٹی اقلیتوں کو خوش کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کانگریس پارٹی اگر اقلیتوں کو خوش کرنے کے لئے کام کرتی ہے تو اس میں   غلط کیا ہے ؟

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...