'نریندر مودی اپنے پسندیدہ دوست اڈانی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں'، اقلیتی محکمہ کی میٹنگ سے عمران پرتاپ گڑھی کا خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 18th March 2023, 11:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ دہلی کے گرودوارہ رکاب گنج روڈ آفس میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری، کانگریس کی قومی ترجمان سپریا شرینیت، نیشنل کوآرڈینیٹر اے آئی سی سی راجو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ پروگرام کی صدارت آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی صدر اور راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ آج ہمارے ملک کی حالت آزادی سے پہلے جیسی ہو گئی ہے۔ یعنی موجودہ حالات میں نہ تو ہم اپنے حقوق کی آواز اٹھا سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے حقوق کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آج ہندوستان کے شہری غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ آج ہمارے ملک کی موجودہ حکومت آئین کو ختم کر رہی ہے، نہ آواز اٹھائی جا سکتی ہے اور نہ ہی کوئی آزادی سے رہ سکتا ہے۔

عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ "اپوزیشن لیڈروں پر جس طرح ای ڈی، سی بی آئی اور پولیس کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ قابل مذمت ہے۔" وہ مزید کہتے ہیں کہ موجودہ بی جے پی حکومت ملک کی تہذیب، ثقافت، بھائی چارہ، سماجی ہم آہنگی کو تباہ کر رہی ہے اور ملک میں صرف اور صرف ہندو مسلم سیاست کی جا رہی ہے۔ ایسے وقت میں جب ملک تباہی کا شکار ہے، ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اپنے عزیز دوست گوتم اڈانی کو فائدہ پہنچا رہے ہیں، سرکاری کمپنیوں اور بینکوں کا پیسہ گوتم اڈانی کو دیا جا رہا ہے۔ اگر ملک کی اپوزیشن اس معاملے پر ایوان میں بحث چاہتی ہے تو یہ ہونی چاہیے۔

اس موقع پر عمران پرتاپ گڑھی نے آئندہ انتخابات کے تعلق سے بھی اہم باتیں کہیں۔ انھوں نے اقلیتی محکمہ کے تمام قومی عہدیداروں اور ریاستی صدور پر زور دیا کہ وہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور 2024 کے عام انتخابات کے لیے تیاریاں شروع کریں اور عوام کے درمیان جا کر حکومت کی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...