نئی دہلی ، 10/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) نریندر مودی نے اتوار کو تیسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ حلف لینے کے ساتھ ہی نریندر مودی نے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی برابری کر لی، جو اس سے قبل مسلسل تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔
نریندر مودی کے بعد راجناتھ سنگھ نے دوسرے نمبر پر اور امیت شاہ تیسرے نمبر پر مرکزی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ راشٹرپتی بھون میں وزیر اعظم مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں نتن گڈکری، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، نرملا سیتارامن، ایس۔ جے شنکر نے مرکزی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔
ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ وہ کرنال لوک سبھا سیٹ سے جیت کر پہلی بار پارلیمنٹ پہنچے ہیں۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے مودی 3.0 میں کابینہ کے وزیر کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ بی جے پی لیڈر پیوش گوئل نے پی ایم مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں مرکزی کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ وہ مودی حکومت میں تیسری بار وزیر بنے ہیں۔
اس کے علاوہ دھرمیندر پردھان، جیتن رام مانجھی نے مودی 3.0 میں کابینہ وزراء کے طور پر حلف لیا۔ مانجھی پہلی بار مرکزی وزیر بنے ہیں۔ جے ڈی یو لیڈر اور منگیر، بہار سے ایم پی راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ پہلی بار مرکز میں وزیر بنے ہیں۔
آسام کے سابق وزیر اعلیٰ اور آسام کے ڈبروگڑھ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سربانند سونیوال، ٹیکم گڑھ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ وریندر کمار، آندھرا پردیش کی سریکاکولم لوک سبھا سیٹ سے تیلگو دیشم پارٹی کے رکن اسمبلی رام موہن نائیڈو، بی جے پی لیڈر پرہلاد جوشی، جوال اوراون کابینہ کے وزیر بن گئے۔
گری راج سنگھ، اشونی وشنو، جیوتیرادتیہ سندھیا، بھوپیندر یادو، گجیندر سنگھ شیخاوت، اناپورنا دیوی، کرن رجیجو، ہردیپ سنگھ پوری، منسکھ مانڈویہ، جی۔ کشن ریڈی، چراغ پاسوان، سی آر۔ پاٹل نے این ڈی اے حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لیا۔
وزیر مملکت کی فہرست
راؤ اندرجیت سنگھ * جتیندر سنگھ* ارجن رام میگھوال* پرتاپ راؤ جادھو* جینت چودھری* جتن پرساد* شری پد یشو نائک* پنکج چودھری* کرشنپال گرجر*رام داس اٹھاولے*رام ناتھ ٹھاکر*نتیا نند رائے*انوپریا پٹیل* وی سومنا*چندر شیکھر سمانی*ایس پی سنگھ بگھیل*شوبھا کرندلاجے* کیرتی وردھن سنگھ* بنواری لال ورما* شانتنو ٹھاکر* سریش گوپی* ایل مروگن* اجے ٹمٹا* بی۔ سنجے کمار* کملیش پاسوان* بھاگیرتھ چودھری* ستیش دوبے* سنجے سیٹھ* رونیت سنگھ بٹو* درگاداس اوئیکے* رکشا کھڈسے* سکانت مجمدار* ساوتری ٹھاکر* ٹوخان ساہو* راج بھوشن نشاد* بھوپتی راجو* سری نواس ورما* ہرش ملہوترا* نیموبین بمبھانیہ* مرلی دھر موہول* جارج کورین*پابیترا مارگریٹا
اس بار وزیر اعظم مودی کی نئی ٹیم میں 30 کابینی وزیر، 5 آزاد وزیر مملکت اور 36 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ یہ تمام وزراء 24 ریاستوں کے ساتھ ساتھ ملک کے تمام خطوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پی ایم مودی کی نئی کابینہ میں 27 او بی سی، 10 ایس سی، 5 ایس ٹی، 5 اقلیتی وزیر شامل ہیں۔ اس میں 18 سینئر وزیر بھی شامل ہیں۔
نئی کابینہ میں این ڈی اے کے 11 اتحادیوں کے وزیر بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے 43 ایسے ارکان پارلیمنٹ وزیر بن چکے ہیں، جنہوں نے تین یا اس سے زیادہ مدت تک پارلیمنٹ میں خدمات انجام دیں۔
ایسے 39 وزیر بنائے گئے ہیں، جو پہلے ہی حکومت ہند میں وزیر رہ چکے ہیں۔ کئی سابق وزرائے اعلیٰ، 34 ریاستی اسمبلیوں میں خدمات انجام دینے والے ارکان اور 23 ریاستوں میں وزیر کے طور پر کام کرنے والے ارکان کو بھی رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔