میسور: سابق وزیر اشوتھ نارائن کے خلاف کیس درج : سدرامیا کے خلاف اشتعال انگیز بیان کانتیجہ 

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th May 2023, 1:22 AM | ریاستی خبریں |

میسور: 25؍ مئی (ایس اؤ نیوز )امسال فروری میں وزیراعلیٰ سدرامیا کے خلاف اشتعال انگیز بیان بازی کئے جانے  کےالزام میں ریاست کے سابق وزیر سی این اشوتھ نارائن کے خلاف پولس تھانے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی ) کے ترجمان ایم لکشمن کی قیادت میں کانگریس کا ایک وفد  میسورو کے دیوراج پولس تھانہ پہنچ کر نئے سرے سے شکایت درج کی۔15فروری کومنڈیا ضلع کے  ساتنور دیہات میں عوام سے خطاب کرتےہوئے سابق وزیر اشوتھ نارائن نے ’’جس طرح اُری گوڈا اور ننجے گوڈا نے ٹیپو سلطان کو قتل کیاتھا‘‘کہتے ہوئے اسی لہجہ میں سدرامیا کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیاتھا۔ اسی اشتعال انگیز بیان کو لےکراسی وقت یعنی  17فروری کو دیوراج پولس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی تھی لیکن اس سلسلےمیں کوئی کارروائی نہیں ہوئی تھی۔

ایک ایسی ہی کوشش اس وقت بھی ہوئی تھی جب  سدرامیا  کورگ ضلع میں بارش کے نقصانات کا جائزہ لینےپہنچے تھے ۔ اور اس تعلق سے بھی متعلقہ ضلع  میں شکایت دی گئی تھی۔ کانگریس وفد میں  ڈسٹرکٹ کمیٹی کے صدر بی جے وجئے کمار سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...