خلیجی ممالک میں مقیم مسلمانوں کو سیاحتی ویزے پر عمرہ کی سعادت کی اجازت

Source: S.O. News Service | Published on 10th March 2023, 9:04 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

دبئی،10/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے باشندوں کو سیاحت کے ویزے دینے کے لیے مخصوص پیشوں کی شرط کو منسوخ کر دیا ہے۔ الخطیب کے مطابق سیاحتی ویزے میں خلیجی ممالک میں تمام پیشوں سے منسلک مسلمان عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سعودی وزیر سیاحت نے کہا کہ ہم خلیجی ممالک کے تمام باشندوں کو واضح اور آسان اقدامات کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔ سعودی عرب کا دورہ کرنے کے لیے ویزہ حاصل کرنا آسان ہو گیا ہے اور تمام پیشوں سے منسلک افراد عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ گذشتہ سال سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے رہائشیوں کے لیے سیاحتی ویزے کا اجراء کیا تھا جس میں مخصوص پیشوں کے لوگ شامل تھے۔

سیاحتی ویزا سیاحتی وجوہات کی بنا پر سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دیتا ہے جیسے کہ تقریبات، خاندان اور دوستوں سے ملنے، تفریحی سرگرمیاں، عمرہ کرنا شامل ہے تاہم ان میں حج اور مطالعہ کے مقصد دورے شامل نہیں۔ ویزا فیس 300 ریال ہے، اس کے علاوہ میڈیکل انشورنس کی فیس بھی وصول کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ؛ 30 ہندوستانی ورکرس سمیت 60 گرفتار

کویت کی ایک کلینک پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے 30 ہندوستانیوں سمیت ساٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں کیرالہ کی 19 نرسیں بھی شامل ہیں۔ واردات قریب چھ روز قبل پیش آئی تھی مگر نرسوں کے لواحقین کی طرف سے معاملہ آج سامنے آیا۔

سعودی کے ساتھ کئی معاہدے، تعاون میں اضافہ۔وزیراعظم مودی کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت

جی -20 اجلاس ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں  کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔ انہوں نے پیر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں لیدڑوں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اس میں ...

مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالمی مسابقہ حفظ قران میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا شاندار پرفارمینس؛ دنیا بھر کے166 مساہمین میں دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

مکہ مکرمہ میں منعقدہ  43  ویں عالمی مسابقہ حفظ قران میں ہندوستان کے شہر بھٹکل سے تعلق رکھنے والے ابراہیم ابن فہیم شاہ بندری نے دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے پورے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

بنگلہ دیش میں ڈینگی کا قہر، 900 ہلاکتیں

بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کی وجہ سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 900 تک پہنچ گئی۔بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کی وبا نے شدت اختیار کر لی۔ اسپتالوں میں مریضوں کے رش کے باعث بیڈز کم پڑ گئے۔ بنگلہ دیش میں اس سال اب تک ڈینگی بخار کے ایک لاکھ 87 ہزار 725 کیسز سامنے آئے جن میں سے 9 سو سے زیادہ لوگوں کی ...

کورونا سے 7گنا زیادہ خطرناک ’وبا‘آنے کا خدشہ ،5کروڑ افراد کی ہوسکتی ہے موت، ڈبلیو ایچ او نے اسے بیماری x کا نام دیا

کورونا جیسی وباسے خوفزدہ دنیا ابھی باہربھی نہیں نکلی تھی کہ کورونا سے 7گنازیادہ خطرناک ”وبا“دستک دینے کیلئے تیارہے۔برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس کے سربراہ ڈیم کیٹ بنگھم کا کہنا ہے کہ اگلی وبا سے 50ملین یعنی 5کروڑ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔

امریکہ نے ،ہندوستان کو دیاجھٹکا،کہا:ہم کینیڈاکے ساتھ

خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ ننجر کی ہلاکت کے معاملے پر ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے- کینیڈا نے اس قتل کا الزام ہندوستان پر لگایا ہے- جمعرات کی رات دیر گئے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے)جیک سلیوان نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا کو بتایا کہ وہ اس قتل کیس ...

ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے صدارتی سویٹ میں وزیر اعظم کو ٹھہرانے سے انکار کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی سکیورٹی ٹیم نے ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس وقت گھبراہٹ میں ڈال دیا جب انہوں نے ٹروڈو کو صدارتی سویٹ میں جگہ دینے سے انکار کردیا جس کا خصوصی طور پر ہندوستانی سکیورٹی ٹیموں نے نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران اہتمام کیا تھا، اور ...

کینیڈا اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کرے، بلکہ نجر کے قتل پر ثبوت پیش کرے، ہندوستان کی دو ٹوک

 خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہندوستان نے کینیڈا سے سختی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور بغیر کسی وجہ کے الزامات نہ لگائے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ (20 ستمبر) کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے نئی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ ...