منڈگوڈ: خاتون پہلوانوں پر ظلم ڈھانے والے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ :مختلف تنظیموں کا احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th June 2023, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ: 6؍جون(ایس اؤ نیوز ) خاتون پہلوانوں پر جسمانی و جنسی ہراسانی ، حملے ، ظلم اور نابالغوں پر ظلم والے معاملات کے ملزم بھارت ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری کامطالبہ لےکر کرناٹکا راجیہ اناداتا رعیت سنگھااور ہسرو سینے ، یوا رتنا یوا وکوٹا ، کرناٹک دلت سنگھرش سمیتی سمیت کئی تنظیموں نے تحصیلدار کی معرفت وزارت داخلہ کو میمورنڈم سونپا۔

احتجاج میں شریک سبھی تنظیموں کے عہدیداروں نے متحدہ طورپر کہا کہ ملک کے وقار میں اضافہ کرنےوالی خاتون پہلوان اپنے ساتھ کئے جانے والی جنسی ہراسانی کےخلاف 28مئی کو دھرنے پر بیٹھی تھیں ۔ دھرنے پر بیٹھی  خاتون پہلوانوں پر  دہلی پولس کی طرف سے ہونےو الے  ظلم کی مذمت  کرتے ہیں اور ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ لےکر ملک بھر میں ہورہے احتجاج کی ہم حمایت کرتےہیں۔ احتجاج میں ذمہ داروں نے کہاکہ ابھی محکمہ پولس ، وزارت داخلہ کی طرف سے ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کیاجانا شرمناک ہے، معاملے کو لےکر حکومتی سطح پر ہونے والی غفلت سے  ہمار ا سر شرم سےجھک گیا ہے، خاتون پہلوانوں پر ظلم ڈھانے والے ملزم کے خلاف فوری کارروائی کرتےہوئے گرفتار کرنے کا میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیا ہے۔ احتجاج میں کرناٹکا راجیہ رعیت سنگھ کے ریاستی صدر چدانند ہریجن، دلت سنگھرش سمیتی کے ایس پکیرپا ، ہنومنت بھجنتری ، تنویر مرجانکر، بھیمنابھوی، جوجے سدی ، رینوکاسمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں بینگلورو سے مینگلور، مرڈیشور اور کاروار کے درمیان چلنے والی ٹرینیں عارضی طور پر منسوخ

ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق میسورو ڈیویژن کے سیکشن میں وائی ڈی کے - کے جی وی ایل سکیشن میں مٹی کھسک  کر ریلوے ٹریکس پر گرنے کی وجہ سے اس روٹ پر کچھ  ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں

بھٹکل ٹی ایم سی میں گرما گرم بحث : گیس اسٹیشن کے لئے نو آبجکشن لیٹر منسوخ کرنے کا مطالبہ

شہر کے سنڈے مارکیٹ روڈ پر ایل پی جی بنک قائم کرنے کے لئے ٹی ایم سی ایڈمنسٹریٹر اور اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی طرف سے جو نو آبجکشن لیٹر ضلع ڈپٹی کمشنر کو بھیجا گیا ہے اس پر ٹاون میونسپل کاونسل کی میٹنگ میں گرما گرم بحث ہوئی اور اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی