مختار کو زہر دیا گیا، ہمارے پاس پختہ ثبوت، بھائی کی موت کے بعد افضال انصاری کا پہلا رد عمل آیا سامنے

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2024, 1:20 PM | ملکی خبریں |

غازی پور، 31/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) مختار انصاری کی موت کو لے کر کئی طرح کے سوال اٹھ رہے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتائی جا رہی ہے، لیکن اہل خانہ اس موت کے پیچھے کسی سازش کا اندیشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ اب مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری کا ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انھیں زہر دیا گیا جس سے ان کی موت ہوئی۔ مختار انصاری کی موت کے بعد یہ افضال انصاری کا پہلا رد عمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’وقت آئے گا تو ہمارے پاس یہ بتانے کے لیے پختہ ثبوت ہے کہ ان کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔‘‘

افضال انصاری نے اپنے بھائی کی موت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک بار ذمہ داران سے پوچھ لیجیے گا کہ 26 تاریخ کو انھیں میڈیکل کالج کیوں بھیجا گیا تھا۔ افضال کہتے ہیں کہ ’’جب ان کی طبیعت بگڑی تھی تو کسی طرح ان سے 5 منٹ کی ملاقات کا موقع ملا تھا۔ ہم نے گزارش کی تھی کہ اگر آپ ان کی طبیعت بہتر کرنا چاہتے ہیں تو ان کو وقت رہتے کہیں دوسری جگہ ریفر کر دیجیے۔ لیکن انھوں نے کہا کہ ہم تین چار دن میں ان کو بہتر کر دیں گے۔‘‘

افضال کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب وہ مختار انصاری سے ملنے گئے تھے تو ان کے اندر بالکل بھی طاقت نہیں تھی، لیکن اس ملاقات کے دو گھنٹے بعد ہی ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ فِٹ ہیں۔ افضال نے سوال اٹھایا کہ جو شخص نہ پلنگ پر بیٹھ سکتا تھا، نہ کچھ کر سکتا تھا، اس کو 11 گھنٹے بعد ہی کیسی پوری طرح صحت مند بتا دیا گیا۔ افضال نے اس پورے معاملے کو ایک ڈرامہ قرار دیا اور کہا کہ ’’جہاں ایک طرف ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ فِٹ ہیں، وہیں مختار نے جب اپنے بیٹے سے بات کی تھی تو انھوں نے اسی درد بھری آواز میں کہا تھا کہ میرا جسم میرا ساتھ چھوڑ رہا ہے۔‘‘

اس سے قبل مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہمیں شبہ نہیں بلکہ یقین ہے کہ یہ فطری موت نہیں، منصوبہ بند قتل ہے۔ انھوں نے اس پورے معاملے کی جانچ کا مطالبہ کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...