نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے اثرات سے ابھی تک نہیں اُبھر سکا ایم ایس ایم ای سیکٹر: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 22nd July 2023, 4:58 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس نے ہفتہ کے روز بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے اثرات سے ایم ایس ایم ای سیکٹر ابھی تک اُبھرنہیں سکا ہے اوراس شعبے کی بحالی کے لیے حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں، جس سے کہ نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔

وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وزیر اعظم کی توجہ صرف اپنے چنندہ سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے پر مرکوز ہے۔ ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جانے والے ایم ایس ایز کو خود کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ حکومت نے خود لوک سبھا میں اعتراف کیا ہے کہ پچھلے 3 سالوں میں تقریباً 20000 مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار بند ہو گئے ہیں۔‘‘

ایک خبر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ایم ایس ایم ای سیکٹر ابھی تک نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے اثرات سے باہر نہیں نکلا ہے۔ حکومت کی طرف سے مناسب اقدامات بھی نہیں کیے جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ شعبہ جو نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے، ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا تھا، وہ نام نہاد امرت کال میں اپنے بدترین دور میں ہے۔"

خیال رہے کہ مودی حکومت نے 8 نومبر 2016 کو 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کا چلن بند کر دیا تھا۔ کانگریس تبھی سے حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کرتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس جی ایس ٹی کے غلط نفاذ پر بھی حکومت پر تنقید کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔