کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2024, 5:41 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کوچی، 15/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی موت ہوگئی ہے۔

رپورٹ  کے مطابق کیرالہ کے کوچی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات کے تحت ایک بائک سوار کی رسی میں پھنس جانے سے موت ہو گئی۔ پولیس نے یہ معلومات پیر  یعنی 15 اپریل کو دی ہے۔ خبر کے مطابق اتوار کی رات 10.30 بجے پیش آنے والے اس حادثے میں ودوتھلا کے رہنے والے منوج اننی کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ منوج  کو قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بچ نہیں سکا۔ منوج کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بغیر کسی وارننگ کے سڑک پر رسی باندھی گئی تھی اور رات کو رسی کو دیکھنا بہت مشکل تھا۔

متوفی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کے لیے حفاظتی انتظامات کے تحت ایک رسی باندھی گئی تھی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ رات کو رسی نظر آئے، نہ تو کوئی ربن باندھا گیا اور نہ ہی کوئی نشان لگایا گیا۔ دراصل وزیر اعظم  مودیکیرالہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی مہم چلانے گئے ہوئے ہیں جہاں کی 20 لوک سبھا سیٹوں کے لیے 26 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں میں ’پوش ایکٹ‘ کے نفاذ کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا

سپریم کورٹ نے پیر کو مفاد عامہ کی ایک عرضی کو خارج کر دیا، جس میں سیاسی پارٹیوں کو کام کی جگہ پر خواتین کے جنسی ہراسانی کے روک تھام، ممانعت اور ازالہ ایکٹ، معروف ’پوش ایکٹ‘ کے دائرہ میں لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس منموہن کی بنچ نے عرضی گزار سے کہا کہ ...

مغربی بنگال: مرشد آباد میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

  مغربی بنگال میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ غیر قانونی طور پر بم بنانے کے دوران ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک عمارت شدید طور پر منہدم ہو گئی۔ دھماکہ کچا بم باندھنے کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد کی جانیں گئیں۔ سوشل ...

کسان تحریک: شمبھو بارڈر سے مظاہرین کو ہٹانے کی عرضی سپریم کورٹ میں خارج، سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے پیر کے روز وہ عرضی خارج کر دی جس میں پنجاب کی شاہراہوں پر کسانوں کے احتجاج کے سبب پیدا ہونے والی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے مرکزی حکومت اور دیگر حکام کو ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس منموہن کی بنچ نے واضح کیا کہ یہ معاملہ پہلے سے ہی عدالت میں ...

دہلی اسمبلی انتخابات: عآپ کی دوسری فہرست جاری، منیش سسودیا جنگ پورہ سے امیدوار

دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے انتخابات کا اعلان ابھی باقی ہے، لیکن سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) نے آج اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے، جس میں 20 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فہرست میں اعلان کردہ 20 نشستوں میں سے 13 ...

منی پور: سپریم کورٹ کا ریاستی حکومت سے تشدد کے دوران ضبط شدہ جائیدادوں کی مہر بند رپورٹ طلب کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے منی پور میں 2023 کے تشدد سے متعلق ایک درخواست پر آج سماعت کی۔ عدالت نے ریاستی حکومت سے تشدد کے دوران جلائی گئی، لوٹی گئی یا قبضہ کی گئی جائیدادوں اور عمارتوں کی تفصیلات پر مبنی ایک مہر بند رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ رپورٹ میں جائیداد کے مالک کا نام اور ...

سنبھل جامع مسجد کیس: سروے رپورٹ کی پیشی میں تاخیر، ایڈووکیٹ کمشنر نے مزید 15 دن کی مہلت مانگ لی

اتر پردیش کے سنبھل میں واقع شاہی جامع مسجد کے معاملے میں سروے رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جانی تھی، لیکن ایڈووکیٹ کمشنر کی جانب سے یہ رپورٹ پیش نہیں کی جا سکی۔ ایڈووکیٹ کمشنر نے صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے مزید 15 دنوں کی مہلت طلب کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ کمشنر ...

مغربی بنگال: مرشد آباد میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

  مغربی بنگال میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دھماکہ غیر قانونی طور پر بم بنانے کے دوران ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ایک عمارت شدید طور پر منہدم ہو گئی۔ دھماکہ کچا بم باندھنے کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد کی جانیں گئیں۔ سوشل ...

دہلی میں ہلکی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہونے کا امکان

اتوار کی رات دہلی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ تاہم، بارش کی وجہ سے اسموگ کی سطح میں کمی کا امکان ہے۔ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ دہلی میں آج صبح اے کیو آئی کی اوسط سطح 272 درج کی گئی ہے، جو خراب زمرے میں ...

بھوپندر سنگھ ہڈا کی ہریانہ حکومت پر کسانوں کے خلاف سخت ایکشن پر تنقید

پنجاب اور ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر کسانوں نے دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس کی طرف سے آنسو گیس اور پانی کی بوجھار کے بعد کئی کسان زخمی ہو گئے۔ اس کے نتیجے میں کسانوں نے اپنا احتجاج ملتوی کر دیا۔

عیسائی اراکین پارلیمنٹ کی کیتھولک تنظیم سے 'وقف معاملے پر مسلمانوں کی حمایت' کی اپیل

ملک کے کئی عیسائی اراکین پارلیمنٹ نے وقف بورڈ کے معاملے پر مسلمانوں کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عیسائی اراکین پارلیمنٹ نے قومی راجدھانی میں کیتھولک بشپ کانفرنس آف انڈیا (سی بی سی آئی) کی میٹنگ میں شرکت کی اور اتفاق کیا کہ عیسائی فرقہ کو وقف ترمیمی بل پر اپنا اصولی موقف ...

'شام کی جنگ میں مداخلت سے گریز کریں گے'، ٹرمپ کا افراتفری پر بیان

شام میں تیزی سے پیش قدمی کرنے والی باغی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دارالحکومت دمشق کو محاصرے میں لینا شروع کر دیا ہے۔ اس دوران، امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس تنازع میں "دخل اندازی سے گریز کرنا چاہیے"۔