بینگلورو میں دیوالی کی آتشبازی - سامنے آئے جسمانی نقصان کے 80 سے زائد معاملے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th November 2023, 12:13 AM | ریاستی خبریں |

بینگلورو 14 / نومبر (ایس او نیوز) دیوالی تہوار کے موقع پر ہر سال آتشبازی کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات کی خبریں سامنے آتی ہیں جس کے پیش نظر پولیس اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں ۔ اس کے باوجود کسی نہ کسی مقام پر آتشبازی سے ہونے والے نقصانات کے معاملے پیش آتے ہیں ۔

    امسال بینگلورو شہر کے مختلف مقامات پر  آتشبازی سے جسمانی نقصان کے 80 سے ذائد معاملے سامنے آئے ۔ غیر محتاط آتشبازی کی وجہ سے زخمی ہونے والے 7  سے زائد افراد کو شہر میں آنکھوں کے منٹواسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ ان میں سے دو مریضوں کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک دس سالہ بچی اور ایک 18 سالہ  نوجوان کو شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ 

    آتشبازی کی وجہ سے شدید زخمی حالت میں 16 سے زائد افراد کو علاج کے لئَے آنکھوں کے مشہور اسپتال نارائن نیترالیہ میں داخل کیا گیا ہے ۔ ان افراد میں خود پٹاخے پھوڑنے والوں سے زیادہ دوسروں کی طرف سے ہوئی آتشبازی کی زد میں آنے والے زخمیوں کی تعداد زیادہ بتائی جاتی ہے ۔ نارائن نیترالیہ کے صدر ڈاکٹر روہیت شیٹی نے بتایا کہ پٹاخوں کی وجہ سے زخمی ہونے والوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لئے 6 ڈاکٹروں کے علاوہ 18 تا 20 طبی اہلکاروں کی ٹیم کو 24 گھنٹے ڈیوٹی پر لگا دیا گیا ہے ۔ 

    شہر کے ایک اور مشہور آنکھوں کے اسپتال شنکر نیترالیہ سے ملی خبر کے مطابق 6 اور 8 سال کے دو بچوں کو علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے جو پٹاخے بازی میں زخمی ہوئے ہیں ۔ 

    غیر محتاط آتشبازی کی زد میں آنے والے افراد میں زیادہ تر راہگیر، کسی دکان میں کام  کرنے والے یا دور ٹھہر کر آتشبازی کا نظارہ کرنے والے لوگ شامل ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...