غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیل کے 100 سے زائد حملے، مزید 240 فلسطینی شہید

Source: S.O. News Service | Published on 28th December 2023, 6:55 PM | عالمی خبریں |

غزہ، 28/دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) غزہ کے رہائشی علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 100 سے زائد حملے کرکے مزید 240 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر پر بھی بمباری کی گئی، اسرائیلی بمباری سے ہلال احمر ہیڈکوارٹرز میں بھی متعدد شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی جارحانہ حملوں کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے جوابی وار بھی جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی سروسز پھر سے معطل کردی گئیں جبکہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ فلسطینی سیاست دان خالدہ جرار سمیت 55 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں نورالشمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران یرغمالیوں کے اہلِ خانہ کا احتجاج کرتے ہوئے یرغمالیوں کی فوراً رہائی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار 977 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں 310 طبی عملے کے ارکان اور 100 صحافی شہید ہوچکے ہیں جبکہ سول ڈیفنس کے 35 اہلکار بھی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں سے تضحیک آمیز سلوک کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے اسٹیڈیم میں بچوں اور بڑوں کو برہنہ کرکے قطار میں کھڑا کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔