75 ممالک میں منکی پوکس پھیل گیا

Source: S.O. News Service | Published on 28th July 2022, 11:37 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، 28؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)منکی پوکس کا قہر دھیرے دھیرے ایک ملک سے دوسرے ملک میں پھیلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اب تک تقریباً 75 ممالک میں 16 ہزار سے زائد انفیکشن کے معاملے سامنے آ چکے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے پانچ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ حالانکہ اس قہر کو روکا جا سکتا ہے اور یہ بات عالمی ادارہ صحت کے ایک افسر نے کہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ذریعہ منکی پوکس کو بین الاقوامی فکر کی شکل میں عوامی طبی ایمرجنسی (پی ایچ ای آئی سی)قرار دیا جا چکا ہے۔ عالمی صحت ادارہ کے ذریعہ عوامی صحت کو لے کر الرٹ کی اعلیٰ ترین سطح ہے۔

منکی پوکس پر ٹیکنیکل لیڈ ڈاکٹر روسمنڈ لیوس نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ اس الرٹ کی وجہ یہ ہے کہ ہم یقینی کرنا چاہتے ہیں کہ ہم جلد سے جلد اس قہر کو روک سکیں۔جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں لیوس نے کہا کہ صحیح گروپ میں صحیح پالیسیاں قہر کو روکنے کیلئے اہم ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس انفیکشن کو پی ایچ ای آئی سی قرار دینے سے کوآرڈنیشن، ممالک اور سبھی اسٹیک ہولڈرس کے تعاون کے ساتھ ساتھ عالمی اتحاد میں اضافہ ہوگا۔  اس کے علاوہ یہ زیادہ کمزور طبقات یا انتہائی حساس لوگوں میں بھی پھیل سکتا ہے، خصوصاً بچوں، حاملہ خواتین اور کمزور قوت مدافعت والے لوگ بھی اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔

لیوس نے بیماری ہونے پر کسی شخص کے تئیں تفریق یا چھوا چھوت جیسی حالت سے بچنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، کیونکہ اس سے بیماری سے چھٹکارا پانے میں مشکل ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال قہر اب بھی ایسے مردوں کے گروپوں میں مرکوز ہے۔لیوس کا کہنا ہے کہ فی الحال بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ڈبلیو ایچ او نے ایکسپوزر کے بعد ٹیکہ کاری کی سفارش کی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

جھوٹے مقدمات میں قید کئے گئے سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ کانفرنس میں ماہرین قانون نےعمر خالد،شرجیل امام، خالد سیفی،گلفشاں فاطمہ جیسے قیدیوں کیلئے آواز بلند کی

ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر)کے بینر تلے نئی دہلی کےپریس کلب آف انڈیا میں منعقدہ کانفرنس کی دوران ماہرین قانون و انسانی حقوق کارکنان اور سیاسی لیڈروں نے عمر خالد، شرجیل امام، خالد سیفی اور گلفشاں فاطمہ سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ 5 سال میں 41 ممالک میں 633 ہندوستانی طلبہ کی موت ہوئی ہے: مرکز

جمعہ کو وزارت خارجہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ گزشتہ 5 سال میں 41 ممالک میں633 ہندوستانی طلبہ ہلاک ہوئے ہیں۔ کیرالا کے رکن پارلیمان کوڈی کنیل سریش کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کیو زیر کریتی وردھان سنگھ نے کہا کہ کنیڈامیں ، 172 طلبہ ، سب سے زیادہ ہندوستانی طلبہ کی اموات ہوئی ہیں۔

اگر ایوان میں چیئرمین نہیں ہوتے تو مجھے زدوکوب کیا جا سکتا تھا! سنجے سنگھ کا بی جے پی پر سنگین الزام

  سماج وادی پارٹی کی راجیہ سبھا کی رکن کی جانب سے پیش کئے گئے پرائیویٹ بل پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے ایک دن بعد عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ہمیشہ پسماندہ طبقات، دلتوں ...

دہلی کو چار ماہ بعد بھی دلت میئر نہیں ملا، عآپ لیڈر نے بی جے پی اور ایل جی کو ذمہ دار ٹھہرایا

دہلی میونسپل کارپوریشن کو ابھی تک درج فہرست ذات سے میئر نہیں مل سکا ہے۔ اس کو لے کر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان ایک بار پھر مسلسل الزامات اور جوابی الزامات کا دور شروع ہو گیا ہے۔

نیتی آیوگ کے اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر احتجاجاً باہر آئیں ممتا بنرجی، بولنے سے روکے جانے کا الزام

  ممتا بنرجی راجدھانی دہلی میں منعقدہ نیتی آیوگ کے اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر باہر آ گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بولنے سے روکا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے اس اجلاس کا انڈیا بلاک کے تمام وزرائے اعلیٰ نے پہلے ہی بائیکاٹ کر دیا ...

اتراکھنڈ میں بھاری بارش سے تباہی، یمنوتری دھام میں عارضی پل منہدم، مندر احاطہ کو بھی نقصان

ملک کے کئی حصوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ اتراکھنڈ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے یمونوتری دھام اور اس کے آخری اسٹاپ جانکی چٹی پر تباہی کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔ یمنا ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور یمونوتری مندر کے کچھ حصوں ...

فلسطین کے ایک اسکول پر اسرائیل نے کیا ایئر اسٹرائیک، 30 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

فلسطین پر اسرائیل کی ظالمانہ کارروائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ غزہ واقع ایک اسکول پر اسرائیل نے ائیر اسٹرائک کیا ہے جس میں 30 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ جانکاری فلسطین میں موجود طبی افسران نے دی ہے۔ اس ...

پیرس اولمپکس سے قبل شہر کی تیز رفتار ریل لائن پر سائبر حملہ، 8 لاکھ مسافر متاثر

پیرس میں اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل یہاں کی تیز رفتار ٹرین سروسیز پر حملہ کیا گیا۔ یہ صرف سائبر حملہ نہیں تھا۔ متعدد مقامات پر املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا۔فرانسیسی حکام اسے مجرمامہ افعال اور ماحول خراب کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔ یہ ریل نیٹ ورک پیرس کو لندن، انگلش ...

نیپال طیارہ حادثہ: 18 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے پائلٹ کا علاج جاری

نیپال کے کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام 18 مسافروں کی حادثے موت ہو گئی, جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل ...

بنگلہ دیش سے 5000 سے زائد غیر ملکی طلباء نکلے

بنگلہ دیش میں ریزرویشن مخالف پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے اب تک تقریباً ساڑھے چار ہزار ہندوستانی طلباء وطن واپس آچکے ہیں، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے تقریباً پانچ سو دیگر طلباء بھی ہندوستان آئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کل یہاں ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے ڈھاکہ میں ہندوستانی ...