ورلڈ کپ :محمد سمیع نے انل کمبلے کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز محمد سمیع ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے ہندوستان کے تیسرے بولر

Source: S.O. News Service | Published on 23rd October 2023, 1:19 PM | اسپورٹس |

دھرمشالہ ، 23/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) محمد سمیع کو نیوزی لینڈ  کے خلاف میچ میں ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا اور انہوں نے میچ میں اپنی پہلی ہی گیند پر کمال کیا اور ول ینگ کو بولڈ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی محمد سمیع  نے ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ محمد سمیع  ورلڈ کپ کی تاریخ میں ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ  لینے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ 

 یہ کارنامہ انجام دینے کے ساتھ ہی محمد سمیع نے انل کمبلے کو تیسرے نمبر سے بے دخل کردیا۔ کمبلے نے اپنے ورلڈ کپ کریئر میں31وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی اب محمد سمیع  ان سے آگے نکل گئے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز ظہیر خان ہیں۔ ظہیر نے ون ڈے ورلڈ کپ میں44 وکٹ  لئے ہیں۔ ان کے بعد دوسرے نمبرپر جواگل سری ناتھ ہیں  اور انہوں نے بھی 44وکٹ لئے تھے۔ لیکن ان کی اننگز زیادہ ہیں۔ محمد سمیع نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 5وکٹ لئے۔ محمد سمیع نے 10 اوور میں 54 رن دے کر5وکٹ لئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

جنوبی افریقہ کو شکست دے کرآسٹریلیا آٹھویں بار ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل

ورلڈ کپ کرکٹ  کے دوسرے  سیمی  فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا جانے والا 213 رنز کا  ہدف 47.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل ...

افغانستان کے ہاتھوں ہارتے ہارتے بچا اسٹریلیا؛ میکسویل کی ڈبل سنچری نے رکھ لی اسٹریلیا کی لاج؛ سیمی فائنل میں داخل

پانچ بار کے عالمی چمپین اسٹریلیا کو آج افغانستان نے اُس وقت لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کردیا جب ٹوس جیت کر افغانستان نے  پہلے بازی کرتے ہوئے   مقررہ پچاس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر  291 رنز اسکور کرڈالے۔بعد میں جب اسٹریلیا کے بلے باز میدان میں اُترے تو افغانی باولروں ...

کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جیت کا سلسلہ جاری؛ جنوبی افریقہ کے خلاف درج کی 243 رنوں سے آسان جیت

  ہندوستان نے  آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک کی خطرناک ٹیم سمجھی  جانے والی  ٹیم  جنوبی افریقہ کو بھی باآسانی زیر کرتے ہوئے 243 رنز سے شکست دیدی۔ اس جیت کے ساتھ ہی عالمی کپ میں انڈیا  نے مسلسل آٹھویں فتح حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے۔ ...